کراچی (ای پی آئی ) سندھ ہائیکورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم عبدالناصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ملزم پر 15 کروڑ روپے عوام سے وصول کرنے کا الزام ہے ۔ملزم چھ سال سے مفرور تھا اور اس نے عوام کی دولت لوٹنے میں سہولت کاری کی۔عدالت نے ملزم عبدالناصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ملزم 15کروڑ مالیت کی دستاویزات بھی جمع کرائے۔