1
بانی کا پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے پھر انکار، پولیس ٹیم واپس روانہ،لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے ٹیم پہلے بھی تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے، بانی پی ٹی آئی قبل ازیں تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں، پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ تھے۔تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے۔
2
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیا۔ سمبڑیال، پنجاب اور پورے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، کل گالی گلوچ، فتنہ فساد کا بیانیہ مسترد ہو گیا، عوام نے تخریب کاروں کے بیانیے کو مسترد کیا ہے۔ میری پریس کانفرنس سے پہلے ایک رونے دھونے کا پروگرام ہوا ہے، سلمان اکرم راجہ ایک معزز وکیل، ایک پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں، پہلے بھی یہ باہر نکلنے کی کال پر گاڑی میں بیٹھ کر ویڈیو بناتے رہے، مریدکے الیکشن میں بھی ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی تھی، پچھلی بار سمبڑیال کی یہ سیٹ 10 ہزار کی برتری سے جیتی گئی تھی۔
3
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل 3795 ارب روپے کے قومی ترقیاتی کی منظوری دے گی، وزیرخزانہ محمداورنگزیب بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔