1
سپیکرقومی اسمبلی نے عمرایوب کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، سماعت کیلئے مقرر،الیکشن کمیشن کی جانب سے ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، کیس کی سماعت 4 جون کو ہوگی، کیس میں مدمقابل امیدوار بابر نواز خان کے وکیل بیرسٹر شرجیل ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔
2
خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو طلب،اسمبلی سیکرٹریٹ نے بجٹ اجلاس بلانے کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق بجٹ اجلاس 13 جون کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
3
پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے ہندوستانی پارلیمانی وفد کے دورے پر ردعمل جاری کر دیا۔ہائی کمیشن کے مطابق ہندوستانی وفد نے ملائیشیا کے دورے کے دوران غلط بیانیہ بنانے کی کوشش کی، وفد نے ہندوستان کی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل کے بارے میں غلط بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔بھارتی وفد نے کشمیر متنازعہ نوعیت کو مبہم کرنے کی کوشش کی، مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، ہندوستانی پارلیمانی وفد کے سیاسی اور غیر سنجیدہ دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔ہائی کمیشن کے مطابق ہندوستانی وفد کی انسداد دہشت گردی کے بہانے پاکستان کو پھنسانے کی کوششیں بے بنیاد گمراہ کن ہیں، ہم نے اس ڈس انفارمیشن مہم کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہے۔ہندوستان کی غلط بیانی کا مقصد کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے، ہندوستان الزام تراشی سے کشمیر میں ریاستی جبر سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، ہندوستان کی انسداد دہشت گردی سے متعلق خود ساختہ کریڈینشلز بے نقاب ہوچکے ہیں۔ہندوستان نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو منظم کیا ہے، ہندوستان کے مدد سے ہونے والی دہشت گردی سے خواتین اور بچوں سمیت قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن
4
آئی جی جیل خانہ جات کی عید الاضحیٰ پر اسیران کی لواحقین سے خصوصی ملاقات کرانے کی ہدایت،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپیشل ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر اسیران سے ان کے لواحقین کی عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک خصوصی ملاقات کروائی جائے۔عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی ملاقات کیلئے اسیران کے عزیز و اقارب کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے سپشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور لواحقین کی جانب سے اسیران کیلئے فراہم کردہ کھانا تلاشی کے بعد وصول کیا جائے۔خصوصی ملاقات صرف والدین، بہن، بھائی، بیٹا، بیٹی اور بیوی سے کرائی جائے، دیگر رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ ملاقات نہ کرائی جائے، خصوصی ملاقات صرف انٹرویو شیڈ میں کرائی جائے، ڈیوڑھی میں ملاقات کی اجازت نہ دی جائے۔سپرنٹنڈنٹ جیل مخیر حضرات سے گوشت کی سپلائی لے کر اسیران کیلئے ڈنر کا بندوبست کریں، خصوصی ملاقات کی سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
5
پیپلز پارٹی نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا۔یپلز پارٹی کو 400 ووٹوں کا طعنہ دیا گیا، تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمیں ووٹ نہیں دیئے، لوگوں نے ہمیں اور (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیئے۔ مسلم لیگ (ن) والا اگر کوئی سلام بھی لیتا ہے تو لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے، مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمارا ووٹ بینک خراب ہوا، کسان کی تین فصلیں رُل گئی ہیں، ہمارے پاس کسان کو دینے کے لیے جواب نہیں تھا۔مسلم لیگ (ن) کے پاس تگڑے بدمعاش ہیں، سمبڑیال الیکشن میں انڈر ورلڈ کے بدمعاش دیکھے، ہمارے پاس بھی سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی 40 ہزار ووٹ لے لیتے، جو جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو۔پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ کی مشترکہ نیوز کانفرنس
6
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ دس مئی کے بعد پاکستان قوم میں نئی امید پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان معرکہ حق کی کامیابی کا جشن ہر فورم پر منارہا ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستان کا دوسرا جنم ہوا ہے۔ دس مئی کے بعد پاکستان قوم میں نئی امید پیدا ہوگئی ہے، پوری دنیا نے مانا پہلگام واقعہ انڈیا کا فالس فلیگ آپریشن تھا انڈیا ابھی تک پہلگام واقعہ کے قصور واروں کو سامنے لانے میں ناکام ہے، پاکستان ایئر فورس نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا پاکستان ایئر فورس نے رافیل سمیت انڈیا کے چھ طیارے گرائے ایک ایک قدم پر تفصیل سے مشاورت ہورہی تھی۔جڑواں شہروں میں خوشحال پاکستان فورم سے خطاب
7
صیہونی فورسز کی غزہ پر بارود کی بارش جاری، مزید 54 فلسطینی شہید،عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں خاندان کے 14 افراد شہید ہو گئے، المواسی کے علاقے میں اسرائیلی حملے سے چار فلسطینی شہید ہوئے، صیہونی فورسز نے امداد کے متلاشی بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیل فوج 27مئی سے اب تک خوراک کیلئے امدادی مراکز آنے والے 75 افراد کوشہید کرچکی ہے ، اسرائیل نے بمباری کرکے غزہ کی شیخ رضوان مارکیٹ میں رہائشی عمارت کو مکمل تباہ کر دیا، شمالی غزہ میں فلسطینیوں کیلئےقائم واحد کڈنی ڈائیلاسزسنٹر بھی کرینوں اور بلڈوزروں سے مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔
8
لاڑکانہ پولیس کا کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے مسمار اور نذر آتش کر دیئے گئے۔ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق آپریشن گاؤں مہر وڈا اور ڈرکھ پور میں ڈاکو ڈھولو جتوئی اور بچو کورائی کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔سرچ آپریشن میں ضلع بھر کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران 15 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق علاقے کو ڈاکوؤں سے مکمل کلیئر کرواکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
9
انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔