1
بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنے والی سفارتی کمیٹی کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے اور کشمیر کے مسئلے کے حل تک یہ ممکن نہیں ہے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان کی اعلیٰ سطح پر بنائی گئی کمیٹی کا وفد نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کے اہم دوروں پر روانہ ہو گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اعلیٰ سطحی وفد میں ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹر شیری رحمان، سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، سابق وزراء خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، اور بشریٰ انجم بٹ، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق ان دوروں کا مقصد حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔وفود عالمی اداروں، حکام، تھنک ٹینکس، میڈیا اور تارکین وطن پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان کی ذمہ دارانہ اور پرامن پالیسی اجاگر کی جا سکے۔پاکستانی وفود اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل، سندھ طاس معاہدے کی فوری بحالی، اور معمول کے مطابق پانی کی تقسیم کے امور پر زور دیں گے۔
2
پی سی بی) نے قومی وائٹ بال کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق تین روزہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس پر کام ہوگا۔ کیمپ کے لئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔تین روز پر مشتمل کیمپ کل سے این سے اے میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں مدعو کیا جائے گا۔ہائی پرفارمنس کیمپ کی نگرانی قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کرینگے۔این سی اے کے دیگر کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید بھی مائیک ہیسن کے تعاون کرینگے
3
بندرگاہوں کی زمنیوں پر قبضہ چھڑوانے کیلیے خصوصی فورس کے قیام پر غور، وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور بندرگاہوں کی زمین کو محفوظ بنا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے بندرگاہوں کی زمین کو غیر قانونی قبضے سے بچانے کے لیے دونوں پورٹس کے درمیان مشترکہ انسدادِ تجاوزات فورس کے قیام کی تجویز دی۔
4
وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نیپرا میں اپیل دائر کردی۔مختلف امور پر تبادلہ خیال ,وفاقی حکومت کی جانب سے نیپرا میں دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے الیکڑک کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی نسبت زیادہ ٹیرف دیاگیاہے، زیادہ ٹیرف دینے سے دو سال میں وفاق پر 59 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔وزارت توانائی نے کے الیکڑک کو ریکوری لاسز ٹیرف مِیں وصول کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ٹیرف سے سات سال میں صارفین پر200 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بجلی کمپنی کو ایسا خصوصی الاؤنس نہیں دیا گیا جبکہ نیپرا نے نقصانات کی حد کے الیکڑک کی طلب سے زیادہ 90۔13 فیصد مقرر کیاہے۔
5
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق روس یوکرین کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے سونے کی ڈیمانڈ میں دوبارہ اضافے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 59ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 347ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو سونے کی قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ ہوگیا۔