1
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہابجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان سے شروع ہوکر منفی پر بند ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1917 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازارمیں 49 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کم ہوکر 14444 ارب روپے ہے۔
2
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیابھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا۔ بھارت میں بنگلورو،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری لنکا میں کولمبو میچز کی میزبانی کریں گے۔پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے ۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
3
ٹرمپ نے بھارت میں ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے رکوادیابھارتی ہیوی انڈسٹریز کے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسلا نے صرف بھارت میں صرف شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ امریکی صدرٹرمپ نے فروری میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایلون مسک نے بھارت میں ٹیسلا کی فیکٹری لگائی تویہ امریکا کےساتھ ناانصافی ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیسلا سمیت دیگر کمپنیوں کو کاریں، پرزے امریکا میں بنانے چاہئیں۔
4
بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیںجب کہ ان کی بہن اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ریسکیو کے مطابق ہفتے کے روزپڑوسیوں نے انہیں اطلاع دی کہ لوہار والی گلی کے ایک گھر میں دو بزرگ خواتین بے ہوش پڑی ہیں، ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے تو ایک خاتون دم توڑ چکی تھیں جب کہ دوسری کو اسپتال منتقل کیا گیا۔بچ جانے والی خاتون کے مطابق وہ دونوں بہنیں کئی روز سے بھوکی پیاسی تھیں۔اہل محلہ کے مطابق دونوں خواتین غیرشادی شدہ اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں،کوئی کمانے والا نہیں تھا، بہنوں کا ایک بھائی بھی تھا جو کافی عرصے لاپتا ہے۔ دم توڑنے والی بزرگ خاتون کی تدفین کردی گئی ہے