1
مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر ایوان میں مودی پر تنقید کر رہے ہیں ۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کی طرف بڑھ رہا ہے، 9مئی اور 10 مئی والا پاکستان مختلف ہے، 10مئی کے بعد قوم متحد ہو گئی، ہم دنیا کو بتا رہے ہیں کہ خطے میں امن چاہتے ہیں، دنیا کو بتا رہے ہیں جارحیت کا جواب جارحیت سے دیں گے۔آگے کا راستہ ہمارے لئے چیلنج اور امتحان ہے، مودی پر بھارت میں بھی تنقید ہو رہی ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر ایوان میں مودی پر تنقید کر رہے ہیں، مودی دنیا میں بھارت کا مقدمہ لے کر جاتا ہے تو اپوزیشن ساتھ ہوتی ہے،ہمیں یہی کرنا چاہیے، پاکستان کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہو گا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کی طرف بڑھ رہا ہے،
2
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے میری فیملی کی کردارکشی کی اور لوگوں کو میرے کردار اور رویہ کے متعلق ورغلایہ۔مدعی مقدمہ نے سوشل میڈیا سے ایسے مواد کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
3
ایف آئی ایچ نیشنز کپ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان،ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 تا 21 جون کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت عماد بٹ کریں گے۔سلمان رزاق ، جنید منظور ، عبدالحنان شاہد، رانا وحید، افراز خان، عبدالرحمن ، احمد ندیم، محب اللہ اور رانا ولید کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔منتخب کھلاڑیوں میں منیب الرحمن ،عبداللہ اشتیاق ، محمد عبداللہ ، سفیان خان، عبدالمنان اور حماد انجم شامل ہیں۔ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات اور غضنفر علی کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
4
استنبول میں روس اور یوکرین کے مذاکرات کا دوسرا دور ختم، قیدیوں اور لاشوں کی حوالگی پر اتفاق،مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے، لاشوں کی حوالگی اور جنگ بندی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔یوکرین کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 6 ہزار ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 25 سال سے کم عمر کے شدید بیمار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔یوکرینی وفد کے مطابق مذاکرات میں 30 روزہ غیر مشروط جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی، مگرروسی حکام نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ یوکرین نے زور دیا کہ دیرپا امن کے لیے اعلیٰ سطح پر براہ راست بات چیت ضروری ہے۔
5
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا۔ہم اس الیکشن کو قطعاً شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کو شہادتیں ملیں تو شہادتوں پر بڑے طعنے ملتے تھے۔پنجاب میں پی پی پی کو کمزور کرنے کے لئے طریقہ اپنایا گیا اور لوگ مان رہے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں ، ان کےساتھ چلیں یا خلاف، لوگ کہتے تھے کہ آپ ن لیگ کو چھوڑ دیں ہم آپ کو ووٹ دیں گے۔پیر کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب
6
پنجاب حکومت نے بھی عید الاضحی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 سے 9 جون تک چھٹیاں ہوں گی ۔