1
ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار، آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طور عہدے سے ہٹا دیا گیاذرائع کے مطابق آئی جی جیل قاضی نظیر کو فوری طور ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو آئی جی جیل کوہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو بھی عہدے سے معطل کردیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ غلط تھا اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔انہوں نے وارننگ دی کہ فرار ہونے والے قیدی سر ینڈر کردیں ورنہ جیل توڑنے کا سنگین مقدمہ بنے گا ۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہاکہ واقعہ ملیر جیل افسران اور انتظامیہ کی نا اہلی ہے، 24گھنٹوں کا وقت دیا ہے، فرارقیدی واپس آئے تو سزا میں رعایت دیں گے، آج نہیں تو کل تمام فرار قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
2
کراچی میں شہری پر تشدد میں ملوث سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی پر وکیل نے تھپڑ ماردیاکراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزمان اویس ہاشمی اور سلمان فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم سلمان فاروقی سے سوال کیا کہ آپ کا وکیل کون ہے؟ ملزم نے کہا کہ میرے وکیل نعیم قریشی ہیں۔ عدالت نے ملزم کو اپنے وکیل کو بلانے کی ہدایت کی جس کے بعد سماعت دس منٹ کیلئے ملتوی کردی۔ وقفے کے بعد گذری تھانہ کی پولیس نے دونوں ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔ ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔ عدالتی عملے نے ملزمان کی درخواست ضمانت اعتراض لگاکر واپس کردی۔ عدالتی عملہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف لگائی دفعات سیشن ٹرائل کی بنتی ہیں لہٰذا ملزمان کی ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا جائے۔عدالت نے سلمان فاروقی سمیت دونوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس جب ملزمان کو عدالت سے لے کر روانہ ہوئی تو اسی دوران وکلا اور وہاں موجود لوگوں نے ملزمان کو گھیرلیا اور مارو مارو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ایک وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ جڑ دیا۔پولیس اہلکاروں نے ملزمان کی دوڑیں لگوائیں اور گاڑی میں لے کر تھانے روانہ ہوگئے۔
3
اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند،پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔
4
ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا واقعہ، چوتھا ملزم گرفتار، سلمان فاروقی کا جسمانی ریمانڈ منظور،کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم سلمان فاروقی سمیت دیگر ایک ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔دوسری جانب پولیس نے خیابان اتحاد میں بہن کے سامنے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو میں یہ دوسرا ملزم بھی نوجوان پرتشدد کرتا نظر آرہا ہے، دوسرے ملزم کوفوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔