1
وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کےحصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان، خیبر پختونخوا کے عوام دلیر اورغیورہیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، قبائلی عمائدین اورخیبرپختونخوا کے لوگ غیرت مند ہیں۔خیبرپختونخوا کےلوگوں نے1947کےریفرنڈم میں پاکستان کا بھرپورساتھ دیا، قیام پاکستان میں بھرپورساتھ دے کرثابت کیا آپ پاکستان کے بڑے حامی ہیں۔خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ہمیشہ قومی پرچم کو بلند کیا،اے پی ایس سانحہ کے بعد دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا گیا،خیبرپختونخوا کے لوگوں کے ملک کی خاطر تمام اختلافات بھلا دیے ہیں، قبائلی جرگے میں عمائدین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
2
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ پیکا ایکٹ کا مقصد کسی صحافی کی آوازکودبانا نہیں ہے، پیکا ایکٹ وقت کی ضرورت ہے، وفاقی دارالحکومت میں ہم سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنا چاہتےہیں۔ جدید دورکےتقاضوں کےمطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ہو گا، سائبرکرائم ونگ نےایک بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے، سائبرکرائم ونگ کا مقصد کسی کی آوازکودبانا نہیں ہے، ہرضلع میں سائبرکرائم ونگ کا دفتربنانا چاہتے ہیں۔سائبرکرائم ونگ کو روزانہ کی بنیاد پرشکایات موصول ہورہی ہیں، سائبرکرائم ونگ نےایک بڑا نیٹ ورک پکڑ ہے، گینگ مظفرآباد میں بچوں کےجنسی استحصال میں ملوث تھا،بچوں کی ویڈیوزکوڈارک ویب پربیچا جاتا تھا۔وفاقی دارالحکومت میں ڈائریکٹرجنرل سائبرکرائم وقارالدین سید کے ساتھ پریس کانفرنس
3
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے ذمے خیبرپختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے۔ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ناحق قید ہونے کے باوجود پوری قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد کیا۔عمران خان نے بزدل دشمن کے خلاف پوری قوم کو متحد کرکے ایک لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ، اپنے سپورٹرز کا دفاع پاکستان کیلئے بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ملکی دفاع اور سالمیت کے لیے ہم ایک ہیں، سیاسی اختلافاف کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد کا ثبوت دیا۔پشاور میں جرگہ کے شرکا سے خطاب ، وفاقی حکومت سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے سے گریز کرے، کوئی ایسا ٹیکس قابل قبول نہیں ہے، ان علاقوں کے عوام کی مالی صورتحال ٹیکس دینے کے قابل نہیں ہے،
4
پی پی52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن کی مبصر رپورٹ جاری،پی پی52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں، ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے گنتی کے عمل میں خلل ڈالنے کی رپورٹس موصول ہوئیں، مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ میں معمولی کمی آئی، غیر درست ووٹوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تھا جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 45 فیصد رہ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیت کا فرق 8535 ووٹوں سے بڑھ کر 39684 ووٹوں تک جا پہنچا، فارم47 رات 1:15 پر مکمل کیا گیا، جو قانونی حد 2:00 بجے سے قبل تھا، پولنگ سٹیشن نمبر 169 میں گنتی کے دوران پولیس نے مداخلت کی پولیس اہلکاروں نے پارٹی ایجنٹس اور مبصرین کو ہال سے باہر نکال دیا۔انتخابی مواد اور عملے کو ساتھ لے گئے، فافن کو اس پولنگ اسٹیشن کے ضمنی انتخاب کے نتائج کی کاپی حاصل نہیں ہو سکی خواتین کا ٹرن آؤٹ 47 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد اور مردوں کا ٹرن آؤٹ 53 فیصد سے گھٹ کر 50 فیصد رہا فارم47 کے مطابق مسلم لیگ ن کا ووٹ شیئر 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہو گیا، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا ووٹ شیئر 35 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا۔
5
مشیربین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔کھیلوں کےفروغ کےلیےاقدامات کررہےہیں، پاکستان سپورٹس کمپلکس میں کھیلوں کی بہترین سہولیات میسرہیں۔سرکاری سکولوں کےطلبا کوپاکستان سپورٹس کمپلکس میں سہولیات مفت مہیا کی جائیں گی،کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کےلیےضروری ہے۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب
6
صدر مملکت سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے عمل سمیت دیگر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی، پنجاب میں پاورشیئرنگ کے فارمولے پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
7
سی پی این ای نے پریس فریڈم رپورٹ 25-2024 جاری کر دی۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی رپورٹ لانچ کی تقریب ہوئی، سی پی این ای نے پریس فریڈم رپورٹ کو شہید صحافیوں کے نام کر دیا۔پریس فریڈیم رپورٹ ہر سال لانچ کی جاتی ہے، تقریب میں سینئر صحافیوں سمیت ہیومن رائٹس ایکٹویسٹس نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان گلوبل پریس فریڈم انڈیکس 2024 میں دو درجے نیچے گرا، پاکستان گلوبل پریس فریڈم انڈیکس 2024 کے مطابق 152 ویں نمبر پر ہے، موجودہ اتحادی حکومت آزادی صحافت کو فروغ دینے میں ناکام رہی۔
8
پولینڈ: پاکستانی نژاد 3 ہاکی پلیئرز نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیاتین پاکستانی نژاد کھلاڑیوں مرتضٰی یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن نے Siemianowice Śląskie ہاکی کلب سے کھیلتے ہوئے اسے سپر لیگ میں پہلی ناقابل شکست چیمپئن بنوا دیا، عبدالرحمٰن لیگ کے ٹاپ سکورر قرار پائے۔احتشام اسلم سیمی فائنل، فائنل اور مجموعی طور پر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جبکہ مرتضٰی یعقوب بیسٹ ڈیفینڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
9
نٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔