1
شمالی وزیرستان میں کل 4 جون کو کرفیو نافذ رہے گاشمالی وزیر ستان کے تمام داخلی و خارجی شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، کرفیو کا نفاذ صبح چھ سے شام چھ بجے تک ہوگا۔
2
خیبرپختونخوا میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مطالبہ،بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے دشمن کے خلاف قوم کو متحد کر کے ایک لیڈر ہونے کا ثبوت دیا اور ملکی دفاع اور سالمیت کیلئے ہم ایک ہیں جبکہ سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر ہم نے اتحاد کا ثبوت دیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کامنگل کے روز پشاور میں جرگہ سے خطاب
3
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ترکمانستان کے وزیر ٹرانسپورٹ ممیت خان چاکیو کی تہران میں ملاقات ہوئی جس دوران دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے فروغ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں تک زمینی راستے پاکستان کی ترجیح ہیں، خطے میں تجارت کے فروغ کیلئے ٹریڈ کوریڈور بنانا ہوں گے۔ ترکمانستان کے وزیر ٹرانسپورٹ ممیت خان چاکیو نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سے تجارت اور تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔عبدالعلیم خان سے ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ الخوم محکموف نے بھی ملاقات کی جس دوران وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پاکستان کیلئے وسط ایشیائی ریاستیں یورپ کے لئے ’’گیٹ وے‘‘ ہیں، ریل اور روڈ سے دیگر ممالک سے ٹریڈ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ، دونوں وزراء نے ایک دوسرے کے لئے گرم جوشی کا اظہار کیا اور تحائف کا بھی تبادلہ ہوا ۔
4
حج 2025: پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا آغاز 10 جون سے ہوگا پہلی حج پرواز جدہ سے رات 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہو کر صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی، جس میں 307 مختصر حج کرنے والے حاجی شامل ہوں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق 11 جون کو 8 پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی پہنچیں گی، جو حاجیوں کو واپس لائیں گی۔حج آپریشن کا اختتام 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی واپسی کے ساتھ مکمل ہوگا۔ اس ایک ماہ کے دوران 342 پروازوں کے ذریعے سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔