ایکسپریس  نیوز ہیڈلائنز 6بجے
1
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت اور پیداوار ہارون اختر نے نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز اسکریپ کردی جائے گی کیونکہ اس کی بحالی کے چانسز کم ہیں اور نقصان پہنچانے والے حکومتی اداروں کو بند کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کرکے عوام کو تحفہ دیا، نقصان پہنچانے والے حکومتی ملکیتی اداروں کو بند کرنا ہے۔ہماری نئی ٹیرف پالیسی آئی ہے، جس سے کاسٹ کم ہوگی، انٹرسٹ ریٹ کم ہوگئے ہیں اور مزید کم ہوں گے، ٹیکس ریٹس بھی مزید کم ہوں گے۔ برآمدات فوکسڈ مینو فیکچورنگ صنعت کی پالیسی لے کر آئے ہیں جس سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، ہمارا وژن ہے پاکستان کی صنعتی گروتھ 6 سے 7 فیصد تک پہنچے۔
2
لاہور لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے کا اصرار کیا، شہری کی طرف سے منع کرنے پر ملزم نے بیٹوں کے ہمراہ تشدد کیا۔ایس پی سٹی نے کہا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
3
خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی سزا ایکٹ اور عطیات جمع کرنے کے حوالے سے قانون میں ترمیم منظور کرلی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبرپختونخوا چیریٹیز ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔قانون میں ترمیم کر کے این جی اوز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو تبدیل کیا گیا ہے، جس کے تحت اب پہلے سے رجسٹرڈ خیراتی ادارے دو سال بعد تجدید کروائیں گے۔بل کے تحت اس معاملے کیلیے کمیشن تشکیل دیا جائے گا جو رجسٹریشن کی تجدید کیلیے فیس مقرر کرے گا۔ ترمیم بل کے سیکشن بارہ میں کی گئی ہے۔اس کے علاوہ کے پی سزا ایکٹ 2021 میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
4
اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنادیااسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر کی آمد میں 28.8 اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر یو اے ای میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر آئے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 59 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
5
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک مخلوق ایسی ہے جو پاکستان میں اچھی خبروں پر خوش نہیں ہوتی۔پاکستان میں موسم گرم ضرور ہے لیکن خوشیوں کا موسم ہے۔ پنجاب حکومت کو کامیابیاں ملی ہیں اور بہت سارے لوگوں کو تکلیفیں بھی ہوئی ہیں۔کل وفاقی حکومت کا بجٹ پیش کیا گیا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر پچھلے بجٹ میں بوجھ ڈالا گیا تھا۔ اس مرتبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔اس ملک میں ایک مخلوق ایسی بھی ہے کہ پاکستان میں خوشخبری آئے تو وہ خوش نہیں ہوتے۔ کل بھی قومی اسمبلی میں نظارہ سب نے دیکھا۔ جنہوں نے چاہا پاکستان سری لنکا بن جائے۔پریس کانفرنس سے خطاب
6
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے نواحی گاوں وائیں والا میں تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پاس کھڑے 11 لوگ جھلس گئے۔رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ واقعہ تھانہ علی پورچٹھہ کی حدو میں پیش آیا، آگ لگنے پر ریسکیو ٹیموں کواطلاع کی گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ خود آگ بجھانے کی کوشش میں 11 لوگ جھلس گئے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔
7
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیا ہے۔ وکیل صاحب نے آج ڈرامہ لگایا، کہتے ہیں کہ ہمیں آج کیس کا علم ہی نہیں، آج جج صاحب چھٹی پر چلے گئے، آنے والے دنوں میں بھی انہوں نے ایسے ہی بہانے کرنے ہیں۔یہ ایک جھوٹا کیس ہے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، ہم اپنا آئینی حق سڑکوں پر لے سکتے ہیں، آخری مرتبہ انہوں نے ہم پر گولیاں چلائیں۔میڈیا میری گولیوں والی بات کاٹ دیتا ہے، میں کہہ رہا ہوں، میری یہ بات بھی چلاؤ، آپ کے پاس ہتھیار ہیں، اس بار ہم بھی ہتھیار ساتھ لے کر آئیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نہ جھکنے والا ہے نہ ڈیل کرنے والا ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں بنی گالہ سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اس تحریک میں سب آر یا پار ہو جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو