1
یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیا۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا کہنا تھاکہ داعش خراساں اس وقت عالمی سطح پر سب سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔پاکستان ایک غیر معمولی انسدادِ دہشت گردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، پاکستان سے قریبی انٹیلی جنس تعاون سے داعش خراساں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اورگرفتار کیا گیا، ان گرفتاریوں میں تنظیم کے کم از کم پانچ انتہائی مطلوب رہنما بھی شامل ہیں۔پاکستان مؤثرانٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے ذریعے داعش خراساں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اس وقت یہ دہشت گرد گروہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں سرگرم ہے اور پاکستان کی شراکت داری انسداد دہشت گردی کے عالمی تناظر میں انتہائی اہم اور مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔
2
سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی انتقال کرگئے۔شہزادہ فیصل بن ترکی کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
3
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی۔ بانی پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں، ہمیں پتا ہے بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے، یہ اب تحریک روک نہیں سکتے۔ ہم پر تمام دروازے بند کردیےگئے ہیں، جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشرہے، ہم ججز کویکجہتی دکھا رہےہیں لیکن یہ بھی ان کوکافی نہیں پڑ رہی۔ انہوں نے عمران خان کو کئی مہینوں تک قید میں ہی رکھناہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی آگے نظر نہیں آرہی ہے، اب پی ٹی آئی قیادت کی طرف دیکھیں گےکس طرح بانی پی ٹی آئی کورہاکروایاجائےگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
4
بجٹ کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پر، 100 انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد آج بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دیے۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123596 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے سے 124126 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔
5
وزیراعظم شہباز شریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی یو اے ای جائے گا جس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزرا اورسینئرافسر ان شامل ہوں گے۔ وزیراعظم کی اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم کا دورہ پاک یو اے ای گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ