1
بلوچستان حکومت کا کلائمیٹ چینج فنڈ قائم کرنے کی منظوری،وزیراعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں، فنڈ کے ذریعے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔ عوام کو ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی سمت میں عملی اقدامات کئے جائیں گے، حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے قدرتی ماحول کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر چکی ہے۔ کلائمٹ چینج فنڈ اس ویژن کی ایک بڑی عملی شکل ہے ، ماحولیاتی ماہرین نے حکومت بلوچستان کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
2
خیبرپختونخوا حکومت کا 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی ’دنیا نیوز‘ نے دستاویزات حاصل کرلی۔دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال25-2024 میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہاہے ۔آنے والے بجٹ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 195 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 45 ارب روپے مختص کرنے کا امکان کیا ہے ، ضم اضلاع سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 33 ارب روپے رکھے جائیں گے۔اینول ایکسلاریڈٹ پروگرام ( اے آئی پی ) کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے لیے 175 ارب روپے رکھے جائیں گے۔علاوہ ازیں پی ایس ڈی پی کے لیے 29 ارب روپے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے کل 528 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
3
بجٹ میں پنجاب حکومت کا راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر 3اہم پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان،باوثوق ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڑکی تعمیر و مرمت، انڈر پاس، فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی آئندہ مالی سال ان تینوں منصوبوں کےلئے 56کروڑ 80لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال26-2025 کے بجٹ میں اڈیالہ جیل کو جانے والے روڑ کے لئے 45کروڑ 20 لاکھ روپے مختص اور اڈیالہ روڑ پر فلائی اوور بنانے کےلئے آئندہ مالی سال ساڑے پانچ کروڑ روپے رکھے جائیں گے جبکہ تلسا چوک اڈیالہ روڑ پر اندرپاس بنانے کےلئے 6کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے جائیں گے۔
4
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کر دیئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اشتعال انگیزی سے باز رہے، بھارت مسلسل جھوٹا بیانیہ گھڑنے میں مصروف ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان پر الزامات لگا کر بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کو چھپایا نہیں جا سکتا۔بھارت کو اپنی سرحد پار دہشت گردی پر غور کرنا چاہئے، پاکستان امن، مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان نے بھارت کو انتباہ کیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام فوجی مہم کے بعد کی مایوسی کا عکاس ہے۔
5
تاریخ تبدیل : پنجاب کا بجٹ 13کے بجائے 16جون کو پیش ہوگاعوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے، پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔بجٹ کی تیاری کے لیے کچھ اور وقت درکار ہے، اس لیے تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی میڈیا سے گفتگو
6
بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کو طلب کر لیا گیاوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اجلاس کی صدارت کریں گے،بلوچستان کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں مالی سال 26-2025 کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025 پر غور کیا جائیگا۔
7
وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں، انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام اداروں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔محسن نقوی نے زور دیا کہ بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات افسران وزارت کے دیگر اداروں کو بھی معاونت فراہم کر سکتے ہیں اس لیے تمام اداروں کی افرادی قوت سے مکمل استفادہ کیا جانا چاہیے۔
8
زمین کے ٹکڑے کی خاطر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔افسوسناک واقع نواحی گاؤں ڈھولن چک 7 میں پیش آیا جہاں زمینی تنازعہ پر دو بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آ کر دونوں اطراف سے حملہ کیا گیا، لڑائی میں ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈز کا آزادانہ استمعال کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دوران لڑائی سر پر آہنی راڈ لگنے سے چھوٹا بھائی جعفر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا