1
وزیرآباد میں منی پٹرول پمپ پرٹینکی پھٹنے سے 6 افراد جھلس گئے۔حادثے میں جھلسنے والے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔وزیرآباد کے علاقے تھانہ علی پور چٹھہ کی حدود میں واقع ایک منی پٹرول پمپ پر پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں 6افراد جھلس گئے ہیں ٹینکی پھٹنے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔ابتدائی رپورٹ کےمطابق حادثے میں جھلسنے والے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر علی پور چٹھہ اور گوجرانوالہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
2
ایشیاء کپ بھی یو اے ای میں ہونے کا امکان،ایشیا کپ ستمبر میں متحد ہ عرب امارات میں منتقل کیئے جانے کا امکان ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تین سالہ معاہدہ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے ۔ ایشین کرکٹ کونسل جلد متحدہ عرب امارات میں ایشیاکپ کروانے سے متعلق فیصلہ کرے گی ۔
3
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، سڑکوں پر آنے کا اعلان،حکومت نے عجیب بجٹ پیش کیا ہے جس کا نہ کوئی سر ہے اورنہ کوئی پیر ہے۔ ہر طرف ناامیدی کی صورت حال ہے ایسے میں ضروری ہوگیا ہے کہ تحریک چلائیں اور سڑکوں پر آئیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں۔ جو بھی بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھا رہا ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جہاں بھی احتجاج ہوا ہم ساتھ دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
4
پوسٹ حج آپریشن، پہلی پرواز 148 حجاج کولےکرلاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز328حجاج کرام کولےکر لاہور پہنچی،پی آئی اےکےاعلی حکام نےحجاج کرام کا استقبال کیا،،آج جدہ سے4پروازیں پاکستان کےمختلف شہروں کےلیےروانہ ہوئیں،ایک پروازاسلام آباد،ایک کراچی اور ایک پرواز لاہور پہنچی،پہلےروز950حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے،پی آئی اے کےجدہ حج ٹرمینل پرخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،پی آئی اےکابعدازحج آپریشن10جولائی تک جاری رہےگا۔
5
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں پیسے دے کر پاکستان میں لوگ قتل کرائے۔ پاکستان آج بھی امن اور بھارت جنگ کی بات کر رہا ہے۔ ہم نے سیز فائر کا مرحلہ شروع کیا، پاکستان اور بھارت کے عوام امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، بھارت کا بیانیہ اور جنگ جھوٹ پر مبنی تھے۔ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، سندھ طاس معاہدہ آج بھی اپنی جگہ پرموجود ہے، پانی بند کرنے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کہہ چکا ہے پانی بند کرنا اعلان جنگ ہوگا۔لندن میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی کا خطاب