1
بھارت: احمد آباد میں ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 242 مسافر ہلاک،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن (برطانیہ) کیلئے روانہ ہوئی تھی، حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا، طیارے میں دو پائلٹ اور عملے کے 10 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی، 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوا جس کے باعث 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔
2
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کے بعد مندی چھاگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 259 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
3
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے پہلے 2 جہاز گرائے، اب 6 گرائے، ہم اگلی بار بھارت کے 60 اور 600 طیارے بھی گرا سکتے ہیں۔ بھارت ہمیں پانی پر تھریٹ کر رہا ہے، بھارت کا پانی بھی کہیں اور سے آرہا ہے۔بھارت ڈائیلاگ کی بات کرے اور چیزوں کو سلجھائے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہیں، بھارت امن کی بات کرے۔میڈیا سے گفتگو
4
نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس،ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں نواز شریف نے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے ماورا ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں سے میری گہری ہمدردی ہے۔
5
وقت ختم: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔پی ٹی آئی رہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔سید فخرجہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
6
راولپنڈی کے نجی سیلون میں 5 لڑکیاں پُراسرار طور پر بے ہوش ہو گئیںلڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکیوں کو ہوش آ گیا، ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔
7
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور،غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کےخلاف قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پیش کی جس میں ایجنسی کے کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کا بند کمرہ اجلاس ہوا جہاں ایران کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف قراردادکے حق میں19 ووٹ اور قرار داد کی مخالفت 3 ووٹ آئے جب کہ 11 ارکان غیرحاضر رہے، آئی اے ای اے نے 20 سال میں پہلی مرتبہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤکی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا ہے۔