1
سولر پینلز پر ٹیکس لگنے سے پلیٹس کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ,مہنگی بجلی سے پریشان شہری سولر پینلز لگوا کر بجلی کا بل کم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے لیکن مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے نے منصوبوں پر پانی پھیر دیاہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پلیٹوں کا ریٹ اتنا زیادہ ہے کہ سمجھ ہی نہیں آ رہی اس سے اچھا ہے بجلی کے بل بھر لیں وہ زیادہ بہتر ہے بجٹ کے بعد تو پلیٹوں کا ریٹ ہی اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے، جو سسٹم ہمارا پہلے کبھی 3 ماہ پیچھے چلے جاو 3 ساڑھے تین لاکھ میں لگ رہا تھا اب وہی سسٹم ساڑھے پانچ چھ لاکھ میں لگ رہا ہے ۔دکاندار کا کہناتھا کہ پینل جس کے پاس موجود پڑے ہیں اول تو وہ دے نہیں رہا اگر دے رہا ہے تو اس کے من مانے نرخ لے رہا ہے جب من مانی قیمت لے گاتواس حساب سے ظاہر ہے ہم نے اپنے ایٹم کو دکان پر پورا کرنا ہوتا ہے تو مجبوراً ہمیں مہنگی لے کر مہنگی بیچنی پڑتی ہے ۔
2
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 جون کو طلب کر لیاسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی پیر کی شام جاری کی جائے گی، مانیٹری پالیسی اجلاس کی صدارت گورنر سٹیٹ بینک کریں گے ، نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان بذریعہ پریس ریلیز کیا جائے گا۔ماہرین کا کہناہے کہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
3
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا جس دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر ملنے کی خوشخبری سنائی۔ 30جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، اس وقت زرمبادلہ ذخائرکی مالیت تقریبا 12 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال 1 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا، اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے اور آئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے، پاکستان کا اگلے سال یورو بانڈ جاری کرنے کا ارادہ بھی ہے۔پی آئی اے کی نجکاری کا عمل پھر شروع کر دیا گیا ہے، یورپی روٹ بحال ہو گیا اور برطانوی روٹ بھی بحال ہونے کی توقع ہے، پچھلی بار پی آئی اے اور اسلام آباد ائیرپورٹ کی بولی کم موصول ہوئی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تمام رکاوٹیں دور کر دی ہیں،
4
پی ایم اینڈ ڈی سی نےایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری کر دیاجو کہ سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیاہے ۔ایم ڈی کیٹ امتحان ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو ہونے کا امکان ہے ، نئے جاری کیئے گئے نصاب میں 5 مضامین حیاتیات، کیمیا، طبیعیات،انگریزی،منطقی استدلال شامل ہے ۔ پیپر میں 180 ایم سی کیوزشامل جس کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا، سوالات کی تقسیم 15فیصد آسان،70 درمیانی اور15 فیصد مشکل پر مشتمل ہو گی ۔صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کا کہناتھا کہ منفی مارکنگ نہیں ہوگی امتحان مکمل ایم سی کیوز پر مبنی ہو گا، میڈیکل میں داخلے کیلئے 55 فیصد،ڈینٹل کیلئے 50 فیصد نمبرز لازمی ہوں گے۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے سوالاتی بینک تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ، نیا نصاب تعلیمی ماہرین، بورڈز اور جامعات کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے ۔
5
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3375 ڈالر پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 900 روپے جبکہ دس گرام 3430 روپے اضافے سے تین لاکھ 5 ہزار 984 روپے پر آگیا۔
6
پاکستان کا اکتوبر میں علاقائی ٹرانسپورٹ وزارتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کانفرنس کیلئے انتطامی کمیٹی کے قیام اور بہترین انتظامات کی ہدایت کردی۔ نائب وزیراعظم پاکستان ریجنل کانفرنس کی قیادت کریں گے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ وزارتی کانفرنس میں چین اور روس کو شامل کریں گے، ترکیہ، آذربائیجان، نیپال، سری لنکا، مالدیپ، افغانستان اور ایران بھی شریک ہوں گے۔ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر اداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا، خطے کو بڑی تجارتی راہداری کی ضرورت ہے، ریل، روڈ اور فضائی رابطوں کا فروغ ناگزیر ہے،
7
بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پری مارکٹ شیئرزکی مالیت 214 سے کم ہوکر 198 پرآگئی،پری مارکٹ شیئرز کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔