لاہور(ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت۔ عدالت نے عمران خان کی بہنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی ،

دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں۔ آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔ کورٹ میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی۔

عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا۔ 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کردی۔ پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں۔ سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔بعد ازاں عدالت نے 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم کردی ۔