1
پنجاب کی عدلیہ میں کڑے احتساب کا سلسلہ جاری، مس کنڈکٹ کے الزامات پر سیشن و سول ججز کے خلاف محکمانہ انکوئریوں کے فیصلے جاری کر دیئے گئے۔فیصلوں کے مطابق مس کنڈکٹ کے الزامات پر ایک ایڈیشنل سیشن جج برطرف، ایک سول جج کی تین سال کی تنزلی اور 6 ججوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ختم کر دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز سے متعلق فیصلے کیے تھے۔ایڈیشنل سیشن طارق محمود انجم نوکری سے برطرف، انتطامی کمیٹی نے جرم ثابت ہونے پر سول جج محمد امجد کی تین سال کی تنزلی کر دی، انتطامی کمیٹی نے چھ ججَز کے خلاف محکمانہ انکوائری ختم کر دی۔
2
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ایرانی سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی جمعہ کو (آج) اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ یہ اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں ایران پر صیہونی ریاست کے حملوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ صیہونی حکومت کو اب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج سے سخت، سبق آموز، افسوسناک اور تباہ کن ردعمل کی توقع رکھنی چاہیے، معصوم ایرانی شہریوں کے خون کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل اور بدلہ لیا جائے گا۔
3
بلوچستان کا ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ 17 جون کو پیش ہوگاجس کا کل حجم ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا۔بجٹ اجلاس 17 جون کو شام 4 بجے اسمبلی ہال میں ہوگا، بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی پیش کریں گے، بجٹ کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس ہوگا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 600 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 250 ارب روپے مختص کیئے جائیں گے۔
4
پاکستان کی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ایلیٹ باکسر بن گئی ہیں۔جمہوریہ چیک میں جاری ایونٹ میں لاورا اکرم نے ستاون کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فلسطینی حریف کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دی، فتح کے بعد وہ نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچیں بلکہ میڈل اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ایلیٹ باکسر بھی بن گئیں۔سیمی فائنل میں لاورا اکرم کا مقابلہ منگولیا کی باکسر سے ہوگا، ان کی اس شاندار کامیابی پر پاکستان میں کھیلوں کے حلقوں اور عوام کی جانب سے بھرپور تحسین کی جا رہی ہے۔لاورا اکرم کی پیش رفت پاکستانی خواتین کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شمولیت اور کامیابیوں کی علامت بن گئی ہے، ان کی اس کامیابی کو ملک میں خواتین باکسنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
5
خیبرپختونخوا کی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 2119 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔بجٹ میں صوبائی حکومت کی امدن کا تخمینہ 1 ہزار 778 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے، وفاق کی جانب سے صوبے کو 1 ہزار 576 ارب روپے ملیں گے، صوبائی حکومت نے اپنی امدن کا تخمینہ 129 ارب روپے تجویز کیا ہے۔قبل ازیں خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے 323 ارب 60 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، بجٹ میں1349 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 235 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔آئندہ مالی سال کے بکٹ 810 نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 88 ارب روپے مختص کیے گئے، خیبرپختونخوا کے اگلے مالی سال کے بجٹ میں کل ترقیاتی منصوبوں کے تعداد 2159 تک پہنچ گئی ہے، ترقیاتی بجٹ میں غیر ملکی امداد اور قرضہ کے لیے 177 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے تحت 45 ارب 60 کروڑ، صحت کے لیے 27 ارب 24 کروڑ کی تجویزہے۔ترقیاتی بجٹ میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 13 ارب، پینے کے پانی کے لیے 10 ارب، ریلیف کے لیے 3 ارب کی تجویز دی گئی ہے، بندوبستی اضلاع کے لیے کل ترقیاتی بجٹ 405 ارب روپے اور بندوبستی اضلاع کے لیے 95 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
6
سندھ کابینہ نے 3451.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ پری بجٹ اجلاس میں چیف سیکرٹری، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور متعلقہ افسران شریک ہوئے، کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز پر غور کیا گیاوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے بھر سے بجٹ تجاویز حاصل کی گئیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی اور قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ سندھ کا بجٹ عوامی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دیا جائے گا۔
7
اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال نے شدت اختیار کر لی۔سرمایہ کاروں میں خوف اور گھبراہٹ کے باعث بیشتر بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ترکیہ کی سٹاک مارکیٹ بی آئی ایس ٹی میں 1.7 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سعودی عرب کا تداول انڈیکس 1.4 فیصد نیچے آ گیا، ویت نام کے وی این تھرٹی انڈیکس میں 1.3 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔اسی طرح چینی مارکیٹ میں 0.9 فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 0.92 فیصد اور بھارت کے سینسیکس انڈیکس میں 0.94 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ایشیائی مارکیٹس میں بھی منفی رجحان غالب ہے۔