1
چینی خاتون سیاح نے اضافی سامان لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر ائیرپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔فضائی سفر کے موقع پر مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک محدود وزن کے ساتھ سفر کریں اور زائد وزن پر اضافی پیسے یا پھر سامان کو کم کرنے کا کہا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے چینی خاتون سیاح کو ان کے لگیج پر اضافی پیسے دینے یا پھر سامان نکالنے کا کہا گیا۔خاتون کو انتظامیہ کی یہ بات پسند نہ آئی اور وہ ائیرپورٹ کے فرش پر لیٹ کر بچوں کی طرح رونے، چیخنے اور ضد کرنے لگیں۔جس میں خاتون کو فرش پر لیٹے اور ساتھ ہی قریب کھڑی ائیرپورٹ انتظامیہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی ضد کی وجہ سے جہاز انہیں لیے بغیر ہی اڑ گیا جس کے بعد خاتون کو دوسری ٹکٹ بک کروانی پڑی۔
2
گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بھیجی گئی سمری واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلانےکی سمری ملی ہے اور سمری کو دیکھ رہا ہوں۔آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، آج ہی دستخط کرنےکا پابند نہیں۔
3
ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم، نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کے مطابق ایران میں موجودپاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ زائرین کی مددکے لیےکرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہےگا۔نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستان سفارتخانےکو بھی کمیونٹی اور زائرین کوسہولیات دینےکی ہدایت جاری کی