1
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا اگلا حملہ مزید خطرناک ہوسکتا ہے،اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کرے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے بیان میں کہا اگلا حملہ مزید خطرناک ہوسکتا ہے۔اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کرے ،اب بھی وقت ہے کہ معاملے کو انجام تک پہنچائیں۔
2
اسرائیل کا کہنا ہے کہ آپریشن ’رائزنگ لائن‘ کا ابھی صرف آغاز ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے اسرائیلی حکام کے حوالے سے لکھا کہ ایران کیخلاف گزشتہ رات کی کارروائی میں 200 طیارے شامل تھے لیکن کچھ رپورٹس ایک ایسے خفیہ عنصر کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جو یوکرین کے روسی ایئر بیس پر حالیہ ڈرون حملے سے ملتا جلتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا حوالہ دیتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اسرائیلی حملے سے قبل‘ دھماکہ خیز ڈرون ایران سمگل کیے گئے تھے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان ڈرونز کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچرز پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی صورت میں اسرائیل کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
3
اسٹار کرکٹر بابراعظم آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بیگ بیش کا حصہ بن گئے۔بیگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو سائن کرلیا،سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو سائن کرنے کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر کیا۔بیگ بیش لیگ میں ہر ٹیم کے پاس ایک کھلاڑی پری سائن کرنے کی اوپشن موجود ہوتی ہے،بیگ بیش لیگ رواں سال دسمبر جنوری میں کھیلی جائے گی۔
4
ایران پر اسرائیل کا ایک اور حملہ، ایئرپورٹ اور ایئربیس نشانہ،ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے تازہ حملے تبریز سمیت ملک شمالی علاقوں پر حملے کیے گئے۔ تبریز میں ایئرپورٹ اورایئربیس کونشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ حملے میں نتنز میں ایران کے سب سے بڑے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے میں جوہری ہتھیاروں کیلئے استعمال ہونے والے اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ رات کے اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور ایران کے 6 ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔
5
زرمبادلہ ذخائر 38 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نمایاں اضافے سے ملک کے ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 16 ارب 88 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھکر 11 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ بینکوں کےڈالر ڈیپازٹس 11 کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں دو ارب 88 کروڑ ڈالر کااضافہ ہوا۔
6
ایران کے تمام ڈرونز مار گرائے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ،اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر ایرانی ڈرونز حملوں کو روکنے کا آپریشن مکمل کرلیا گیا، تمام ایرانی ڈرونز مار گرائے۔ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں 100 سے زائد ڈرون اسرائیل کی طرف بھیجے تھے۔ شہریوں کو مزید شیلٹرز میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران کے جوابی حملوں کے خوف سے اسرائیل نے بن گوریان ایئر پورٹ تمام پروازوں کیلئے بند کردیا ہے۔ترجمان اسرائیلی فوج
7
تہران پر حملہ ایران کے اندر سے ہی کیا گیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ،اسرائیلی اخبار کے مطابق موساد نے ایران میں ڈرون بیس قائم کی، ڈرونزکو ایک ہی رات میں متحرک کیا گیا، ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل لانچرز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون بیس تہران کے قریب قائم کی گئی، ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملوں کیلئے کئی سال منصوبہ بندی کی گئی، موساد کمانڈوز اور حساس آلات کو ایران اسمگل کیا گیا، اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد اور اسرائیل ڈیفنس فورس نے مشترکہ کارروائی کی۔