1
اسرائیلی طیاروں کے تبریز اور کرمانشاہ میں تازہ حملے، اسرائیل کے حملوں میں اب تک 70 سے زائد ایرانی شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 329 شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ 20 کے قریب اعلیٰ افسران بھی شہید ہو چکے ہیں ۔اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے شہر تبریز اور کرمانشاہ میں حملے کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل سائٹس کو نشانہ بنایا ہے ۔سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کے مغربی علاقے کرمانشاہ میں اسرائیلی حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے آج صبح کرمانشاہ میں ایک زیر زمین تنصیب کو نشانہ بنایا، جہاں بیلسٹک میزائل ذخیرہ کیے جا رہے تھے۔ یہ علاقہ عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
2
خیبرپختونخوا بجٹ 2025-26، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کم سے کم ماہانہ اجرت میں 4 ہزار کا اضافہ کرتے ہوئے 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے ، ایگزیکٹو الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کا ڈسپیرٹی الاؤنس 15 سے 20 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے ۔وزیر خزانہ آفتاب عالم نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نان ٹیکس آمدن میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، کےپی حکومت صحت کے شعبے کو ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ سمجھتی ہے، کے پی حکومت کا عزم ہے ہر شہری کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں، صحت کارڈ پلس منصوبے سے 44 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں، صحت کارڈ منصوبہ خیبرپختونخوا کی 100 فیصد آبادی کیلئے جاری ہے، کے پی حکومت تعلیم کے میدان میں سنجیدہ رہی ہے، اعلیٰ تعلیم کیلئے4.9ارب روپے جاری کئے گئے،کئی ڈگری کالج قائم کئے گئے۔ بجٹ کا کل تخمینہ 2119ارب روپے کا لگایا گیا ہے، سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارپ روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز ہے، ایم ایف سی کے تحت صوبے کو 267ارب روپے کمی کا سامنا ہے، بجلی خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمہ 71ارب روپے کے بقایا جات ہے، آئیل گیس کی مد میں وفاق کے ذمہ 58 ارب روپے واجب الاد ہے، بیرونی امداد گرانٹس کی مد میں صوبے کو 177ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بجٹ میں تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے 1415ارب روپے رکھے گئے ہیں، بندوبستی اضلاع کے اخراجات جاریہ کے لیے 1255 ارب، قبائلی اضلاع کے لیے 160 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔نئے سال میں محصولات کا تخمینہ 129 ارب روپے لگایا گیا ہے، رہائشی اور کمرشل پراپرٹی الاٹمنٹ ٹرانسفرا اسٹاپ ڈیوٹی دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
3
اسرائیل کا ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ رات گئے کیا گیا، جس میں امیر علی حاجی زادہ کے ساتھ دو دیگر سینئر ایرانی عہدیدار بھی مارے گئے۔تاحال ایران کی جانب سے ان شہادتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
4
ترک صدررجب طیب اردوان نے اسرائیل کے ایران پر حملے پر سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے خطے کوعدم استحکام میں دھکیلنے کی پالیسی کو خطرناک مرحلے تک پہنچادیا ہے۔ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی اشتعال انگیزی ہے، حملےاس وقت کیے گئے جب جوہری پروگرام پر مذاکرات حتمی مرحلےمیں تھے، غزہ میں اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے، نیتن یاہو انتظامیہ پوری دنیا کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، نیتن یاہو اور اس کے قتل عام کے نیٹ ورک کوہرصورت روکنا ہوگا۔
5
سندھ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 12 فیصد تک اور پنشن 8 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ کا حجم 3 ہزار 451.87 ارب روپے رکھا گیا ہے، بجٹ تخمینے 3 ہزار 56.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زائد ہے۔سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ مراد علی شاہ بجٹ پیش کررہے ہیں۔ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا، ایم کیو ایم رکن راشد نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے کہا کہ بجٹ اجلاس مین قرار داد نہیں لاسکتے، اسرائیل نے جو کچھ کیا اس کی ہم سب مذمت کرتے ہیں۔ ایم کوی ایم کے رکن صابر قائم خانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ اجلاس ملتوی کرنے کے فوری بعد اجلاس ہو، جس میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائے، ایران پر حملے کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں، بجٹ کیلئے الگ سے اجلاس بلایا جاتا ہے، حل یہ ہے کہ بجٹ اجلاس کے بعد اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کریں۔
6
خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے زیرصدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی گئی۔ بجٹ 2025-26کا کل تخمینہ 2ہزار 119 ارب روپے ہے۔ بجٹ میں صوبائی حکومت کی آمدن کا تخمینہ ایک ہزار 778 ارب 90 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں وفاق کی جانب سے صوبے کو ایک ہزار 576 ارب روپے ملیں گے، صوبائی حکومت نے اپنی آمدن کا تخمینہ 129 ارب روپے تجویز کیا ہے۔آج تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، امن وامان اورعوام کیلئےاس بجٹ میں بہت کچھ ہے، پولیس کے ہتھیار اور ان کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑا پیکج ہے، ہنرمند اور کاروباری طبقے کیلئے بجٹ میں پیکج ہے۔وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم
7
ایران پر اسرائیلی حملوں میں 78 شہری شہید، 325 سے زائد زخمی،ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں 78 شہری شہید اور 329 زائد زخمی ہوگئے، تمام اموات تہران میں ہوئیں۔اسرائیل نے ایران پر رات گئے طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا آغاز کیا، جس میں آرمی چیف، سربراہ پاسداران انقلاب، 6 ایٹمی سائنسدانوں سمیت متعدد اہم شخصیات شہید ہوگئیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف جنرل سلامی شہید ہوگئے، القدس فورس کے سینئر کمانڈر اسماعیل قانی اور جوہری پروگرام کے سربراہ اور سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی شمخانی بھی شہداء میں شامل ہیں۔اسرائیل نے حملوں میں دارالحکومت تہران سمیت قم، تبریز، اصفہان، ارمیا، مراغہ، اہواز، نتنز اور شیراز سمیت دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی حملوں میں ایران کے 5 شہری شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے، تمام اموات تہران میں ہوئیں۔ایرانی وزارت صحتچ