1
پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے گریز کی ہدایت،وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری موجودہ حالات میں ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔وزارت خارجہ کےمطابق زائرین کو سفری فیصلوں میں احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں۔ ایران اور عراق کی بدلتی صورت حال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
2
افغان طالبان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت،افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان، ایران پر اسرائیل کے حملوں، فوجی قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، خاص طور پر یہ ایران کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ یہ جارحیت ایک ایسے وقت میں کی گئی جب مظلوم فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں آج بھی اسرائیل کے تباہ کن حملے جاری ہیں اور قابض اسرائیلی حکومت پرتشدد کارروائیاں کر رہی ہے۔
3
اسرائیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیاگیااسرائیل نے رات گئے ایران پر حملہ کیا اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایرانی کی اعلیٰ عسکری قیادت اور متعدد سائنسدان شہید ہوگئے۔اسرائیلی حملے کے انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیاگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیا۔
4
قومی کرکٹر بابراعظم کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ،بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہے، بابراعظم بی بی ایل 15 کے مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے جس میں فائنلز بھی شامل ہیں۔سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہونے پر بابراعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہا ہوں، ورلڈکلاس بیٹر اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل وڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، آسٹریلیا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر بی بی ایل میں ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہوں۔
5
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔ حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے اتنے دن تک جاری رہیں گے جتنے دن تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔ اسرائیل نے ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن ’رائزنگ لائن‘ کا آغاز کیا، یہ آپریشن اتنے دن تک جاری رہے گا جب تک اس کے پھیلاؤ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔حالیہ مہینوں میں ایران نے ایسے اقدامات کیےجو پہلے کبھی نہیں کیے تھے، ایران کے یہ اقدامات افزودہ یورینیئم کو ہتھیار میں بدلنے کے تھے۔
6
اسرائیلی حملے سے کچھ دیر قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،اسرائیلی فوج کے مطابق موساد کمانڈوز کی کارروائیوں نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادار کیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق موساد نے ایران کے اندر مختلف اہم مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور ایرانی دار الحکومت تہران کے قریب خفیہ ڈرون بیس آپریٹ کرنا بھی شامل تھا۔