1
ایران کا تیسرا اسرائیلی ایف 35 طیارہ گرانے کا دعویٰ,ایرانی فوج نے ایف 35 کے طیارے کے پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کر دیا ایرانی فوج کا کہناہے کہ اسرائیلی ایف 35 کو ایرانی حدود میں نشانہ بنایا گیاہے ، طیارہ ہٹ ہونے کے بعد پائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگائی ، طیارے کے پائلٹ کو کمانڈوز نے حراست میں لے لیاہے ۔ ایرانی فوج نے اسرائیل کے تین ایف 35 طیارے گرانے اور خاتون پائلٹ سمیت 2 پائلٹس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔
2
اسرائیل کا ایران کے 9 ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کرنے کا دعویٰ،اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ حملوں کے دوران ایران کے مزید 3 سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد شہید ہونے والے سائسندانوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے ۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں میں نو ایرانی ایٹمی سائنسدان اور ماہرین مارے گئے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے چھ ایرانی نیوکلیئر سائنسدان مارے ہیں۔اب اسرائیل نے کہا کہ جمعرات کو جو حملے کیے گئے ان میں چھ نہیں بلکہ نو سائنسدان مارے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ حملوں میں اصفہان اور نطنز کے جوہری مقامات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار نے اسے بتایا ہے کہ ایران میں 150 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف داغے جانے والے زیادہ تر ڈرونز اور میزائلوں کو روک دیا گیا ہے۔
3
ایرانی سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کے نئے ایرواسپیس چیف کی تقرری کردی۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈئر جنرل سید ماجد موسوی آئی آر جی سی ایرو اسپیس کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔سابق سربراہ امیر علی حاجی زادہ گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
4
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اپنی فوج کی طرح معیشت کو بھی مضبوط بنائیں، ٹیکس چوری پر قابو پالیں تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔ریونیو کی چوری کا حساب کروالیں، معیشت ٹھیک ہوجائے گی، کرپشن، ریونیولیکج کے خلاف بھی بنیان مرصوص ضروری ہے، کھاتے پیتے لوگوں نے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بنا رکھا ہے۔ ہم نے سوا سال ملک کی معیشت ریکور کرنے کی پوری کوشش کی، جب جنگ کے بادل منڈلا رہے تھے تو کہا گیا جہاز اڑانے کے لیے تیل نہیں، اپوزیشن بینچز سے بیان آیا کہ ہم نے میزائل اور گولے یوکرین کو بیچ دیے، ہم نے بھارت کے 6 طیارے گرائے،کیا وہ پانی سے گرائے تھے؟ پاکستان سے محبت کریں، کسی سے شخصی محبت نہ دکھائیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال
5
تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح سے متعلق نئی تفصیلات جاری،نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ 10 فیصد تنخواہیں بڑھانے کے باعث پہلی سلیب میں ایک کے بجائے 2.5 فیصد ٹیکس لگایا۔ اب تنخواہ دارکیلئے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن 2.5 فیصد ٹیکس ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر11 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 23 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 23 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔راشد لنگڑیال نے کمیٹی کو بتایا کہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اب تنخواہ دارکیلئے سالانہ 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔
6
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پہنچ گیا۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز کامیابی سے گوادر پورٹ پر پہنچ گیا۔ جہاز 20 ہزار ٹن کھاد لے کر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ فروری کے بعد یہ دوسرا افغان ٹرانزٹ شپمنٹ ہے جو گوادر کے ذریعے ہوا۔اس پیش رفت سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔گوادر پورٹ خطے کے لیے اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ گوادر کے ذریعے افغانستان کی عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر ہوگی۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری
7
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا ۔ رجسٹرار آفس نے کیسز کی کازلسٹ جاری کردی۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں نامزد کیا ہے ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرے۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔ جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔