1
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کا وقت ضائع کیا، خیبر پختونخوا میں 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کا برا حال ہے۔پشاور میں سیف سٹی منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا، خیبر پختونخوا کے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، بجٹ میں کوئی ایک منصوبہ بھی انقلابی منصوبہ نہیں ہے۔ ایف بی آر نے ملک کی تاریخ میں ریکارڈ محصولات اکٹھی کیں، شوگر انڈسٹری کے ٹیکس میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹوبیکو مافیا کو شکنجہ ڈالنے کی ضرورت ہے، کراچی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ فیس لیس اسیسمنٹ نظام رائج کیا گیا۔ فیس لیس اسیسمنٹ نظام کی بدولت چند گھنٹے میں کنٹینر کلیئر کر دیا جاتا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس لگایا گیا، وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے ساڑھے 34 ارب روپے سرکاری خزانے میں واپس آئے۔ آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے سے روکنے کی کوشش کی، اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجیں، وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بھرپور ریلیف دیا گیا، تنخواہ دار طبقے کو تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ ٹیکس میں بھی رعایت دی گئی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال
2
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی۔خواجہ سعد رفیق نے بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
3
جو شخص سیٹ نہیں جیت سکتا، لیکچر مت دے : عظمیٰ بخاری حسن مرتضیٰ پر برس پڑیںآپ لوگ پرائیویٹ محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں مریم نواز کی کارکردگی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔مریم نواز ڈیلیور کر رہی ہیں، لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 16 ماہ سے لوگوں کو خواب نہیں دکھا رہی، خواب پورے کررہی ہیں، ابھی کچھ دن پہلے آپ سمبڑیال میں گلی گلی جا کر مریم نواز کی حکومت کا نتیجہ دیکھ کر آئے ہیں۔ آپ کی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا اور اس کو مسترد پہلے ہی کر رہے ہیں۔جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکا وہ ہمیں لیکچر مت دے، اگر کچھ بتانے اور دکھانے کو ہو تو سال ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے اگر نہ کچھ بتانے کو ہو نہ کچھ چھاپنے کو تو پھر 16 سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔
4
فیصل آباد مین جی ٹی روڈ تحصیل ہسپتال شاہکوٹ کے نزدیک افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق تیز رفتار موٹرسائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔1122 عملہ نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیں۔
5
بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی بارے درخواست مسترد،برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی میزبانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اگلے 3 ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی میزبانی انگلینڈ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے کہ آئندہ 3 فائنلز کی میزبانی انگلینڈ ہی کرے گا، یہ فیصلہ آئی سی سی کے آئندہ ماہ سنگاپور میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں باضابطہ طور پر منظور کیا جائے گا۔بھارت نے آئی سی سی سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کو مختلف ممالک میں گھمایا جائے، تاہم آئی سی سی نے تجارتی مفادات، لاجسٹکس مسائل اور تاریخی تسلسل کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلینڈ کو ترجیح دی ہے۔
6
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جنوبی افریقا نے اپنے نام کرلیا،آسٹریلیا کو شکست ، کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 74 رنز کی برتری سے کیا اور 65 اوورز میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
7
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے دن اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 3432 ڈالر پر آگئی۔صرافہ مارکیٹس کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونا 1206 روپے بڑھ کر تین لاکھ 11 ہزار 213 روپے کا ہوگیا۔