1
بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر،ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم نامے کے ذریعے جنرل ماجد موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔
2
اردن، لبنان اور شام نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں اردن، لبنان اور شام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث بند کی گئی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز اردن، لبنان اور شام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام آنے اور جانے والی پروازوں کی نقل و حرکت معطل کردی تھی۔
3
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سےمذاکرات و امن کی کوششوں کی اپیل کردی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایران اور اسرائیل سے تحمل اور بات چیت کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام سے مکالمےاور عقل ودانش سےکام لینےکی اپیل کی ہے۔تمام ممالک کی ذمہ داری ہےکہ امن کے لیے کردار ادا کریں، مفاہمت کی راہیں تلاش کریں، ایسےحل پیش کریں جو ہرفردکے لیے سلامتی اور وقار کی ضمانت ہوں۔
4
اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کو پرائمری اور غزہ کو سکینڈری وار فرنٹ قرار دے دیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ افواج کی تمام تر توجہ اب غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔ فوج کی جانب سے ایران کے دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور کافی نقصان پہنچایا۔اسرائیلی عسکری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں سے ائیر فورس جیٹس نے ایران کے اندر 150 اہداف کو نشانہ بنایا۔
5
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی کو پاکستان کا سرنڈر قرار دیدیا۔2019 میں ابھی نندن کو بھارت واپس بھیجنا پاکستان کا سرینڈر تھا۔سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اس وقت کے وزیراعظم سے مل کر سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا اور ابھی نندن کو 24 گھنٹے میں واپس بھیج کر پاک فضائیہ کی فتح کو شکست میں بدلا، ابھی نندن کو واپس بھیجنے کے سرنڈر پر اس وقت بھی شرمندہ تھے، آج بھی شرمندہ ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال