1
اسرائیل کا ایران پر تازہ حملہ، 2 جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں سمیت 65 شہری شہید، مزید حملوں کا اعلان،ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے مزید شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کیا، تازہ حملے میں درجنوں میزائل داغے گئے، ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں کی بارش کی گئی۔ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ صہیونی ریاست کے 2 جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے بھی مار گرانے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ تل ابیب میں اسرائیلی جوہری تحقیقی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 3 میں اسرائیل میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل داغے جا چکے ہیں۔ایران نے اسرائیل کے 2 ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے 200 بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن میں سے متعدد کو فضا میں ہی ناکارہ کر دیا گیا۔
2
ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیںایف بی آر نے بتایا کہ کمشنریٹ برائے انسداد بے نامی اقدام اسلام آباد نے پہلی باربے نامی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی ہیں، ضبط کی جانے والی دونوں جائیدادیں پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں واقع ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ بے نامی لین دین ممنوعہ ایکٹ 2017 کے تحت ضبط کیے گئے پلاٹس حکومت پاکستان کے نام منتقل کر دیے گئے ہیں، مذکورہ جائیدادوں کی ممکنہ بے نامی ملکیت کی نشان دہی پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ممکنہ بے نامی دار خاتون نے بتایا کہ اس کا قومی شناختی کارڈ ان پلاٹوں کی رجسٹریشن کے لیے غلط طو ر پر استعمال کیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ مکمل تحقیقات اور بے نامی عدالتی اتھارٹی بینچ ون اسلام آباد کے حکم پر تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جائیدادیں ضبط کی گئیں، بے نامی جائیدادوں کی ضبطی حکومت کی بے نامی اثاثوں کے خلاف جاری سخت کارروائیوں سے ہم آہنگ ہے۔
3
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کی وجہ سے اور 80 فیصد خون کی اسکریننگ غیر معیاری ہونے کے باعث پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صحت کے نظام کی بہتری کے لیے پانی اور خون جیسے بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈس اسپتال کی جانب سے منعقدہ خون کے عطیہ کرنے کی ملک گیر مہم کی افتتاحی تقریب میں کیا۔کراچی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انڈس اسپتال کے صدر ڈاکٹر عبدالباری خان اور انڈس زندگی پروجیکٹ کی سربراہ ڈاکٹر صبا جمال بھی موجود تھیں۔ پاکستان میں خون کے عطیات کی شرح انتہائی کم ہے جس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ اس مہم کا مقصد شہریوں میں رضاکارانہ خون کے عطیے سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ڈاکٹر صبا جمال کا تقریب سے خطاب
4
سپریم کورٹ: پختونخوا حکومت نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔خیبر پختونخوا حکومت کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی کیس میں صوبائی حکومت، اسپیکر صوبائی اسمبلی لازمی فریق ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواست گزاروں نے جان بوجھ کر فریق نہیں بنایا، عدالتی فیصلے سے صوبائی حکومت کے بنیادی حقوق اور مفادات وابستہ ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بنایا جائے۔
5
پنجاب میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو کردیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کو فیول کا معیار چیک کرنے کا اختیار مل گیا، غیر معیاری فیول پر پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت سخت سزا اور بھاری جرمانے ہوں گے۔پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں فیول کوالٹی چیک کرنے کا سخت ترین نظام لاگو کیا گیا ہے، اوگرا کے منظور شدہ معیار کا ایندھن ہی فروخت ہوگا جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حمید شیخ کوصوبے میں فیول کا معیار یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
6
پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں ہی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ،پارٹی ذرائع کے مطابق سوموار کو بجٹ اجلاس کے لئے مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا سوموار کو ہونے والا اجلاس پہلی مرتبہ دو سیشنز پر مشتمل ہو گا۔یہ اجلاس سوموار کو صبح 10 بجے شروع ہوگا اور پہلے سیشن میں ایوان میں معمول کی کارروائی مکمل کی جائے گی جس کے بعد مختصر وقفہ کیا جائے گا اور وقفے کے بعد ہونے والے دوسرے سیشن میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو سوموار کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بجٹ سیشن میں شرکت کا امکان ہے۔
7
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم دودھ کے دھلے نہیں ہیں، ہمارے دور میں بھی غلط چیزیں ہوئی ہیں۔ اُمتِ مسلمہ پر حملہ ہو چکا ہے۔ ایک ماہ قبل دشمن نے پاکستان پر طبع آزمائی کی تو دشمن کا غرور پاش پاش ہوا اور قاتل مودی کا غرور خاک میں ملا۔ امتِ مسلمہ فلسطین کے زخموں پر خاموش رہی۔ کاش بانی چیئرمین اِس وقت باہر ہوتے مسلمانوں کی ترجمانی کے لیے۔ اُمتِ مسلمہ خاموش ہے، آواز اٹھانے والوں کو چُن چُن کر مٹا دیا گیا۔ بھٹو کو پھانسی دے دی گئی، بانی چیئرمین کی آواز دبا دی گئی۔شرم کی بات ہے کہ اسرائیل کا سب سے بڑا مخالف آج جیل میں ہے۔ حالیہ عید کِس غم کے ساتھ گزاری، ہمارا دل ہی جانتا ہے۔ ہم محسنِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہدا کے ناموس کی حفاظت کریں گے۔وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس