1
ایران کا اسرائیل پر چوتھا بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری بند، شہریوں کو انخلا کی ہدایت،تل ابیب اور حیفہ کو چوتھی بار نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں حیفہ آئل ریفائنری مکمل طور پر بند ہو گئی جبکہ ریفائنری کے 3 ملازم بھی ہلاک ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت تازہ حملے ان مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بھی کیے گئے ہیں جو اسرائیل کے زیر تسلط ہیں، اسرائیلی جارحیت نے ایران کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی قوم اور ملک کے دفاع میں یہ حملے جاری رکھے اور صیہونی مجرموں پر کاری ضرب لگائے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ اسرائیل پرڈرونز اور میزائل سےحملہ کیا ہے، یہ ایران کا اسرائیل پر نواں حملہ ہے، وعدہ صادق تھری کے ذریعے بے گناہوں کا بدلہ لیا جارہا ہے۔ترجمان جنرل علی محمد نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم کی یہ 9ویں لہر ہے ، ہم دشمن کو ایک لمحہ کے لیے بھی امن میسر نہیں ہونے دیں گے۔
2
ٹرمپ کا ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کا انتباہ، حکام سے ملاقات کی خواہش،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کر دینے چاہئیں، ڈیل سائن کرنے سے متعلق بتا چکا ہوں، انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے جو شرم ناک ہے، متعدد بار کہہ چکا ہوں ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔امریکی صدر نے جنگوں کی ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پرڈال دی، انہوں نے کہاکہ ہم نے ایران کو 60 دن دیئے تھے مگر اُس نے انکار کر دیا، سب جانتے ہیں اسرائیل بہت اچھا کر رہا ہے، ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کیلئے ہی اکٹھے ہوئے۔کینیڈا میں جی سیون ممالک کے اجلاس کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کیئر سٹارمر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ڈیل پر دستخط نہیں کر رہا وہ بے وقوف ہے۔امریکی صدر نے جی سیون اجلاس میں شمولیت کا دورانیہ مختصر کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ارکان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کونسل سچویشن روم میں تیار رہے۔
3
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات،انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جمع ہوئے۔اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے حقیقی سفیر قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا، انہوں نے پاکستانی معیشت، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نیک نامی، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں ان کی اعلیٰ کارکردگی کو قابلِ قدر قرار دیا۔اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز بھی شیئر کیں، جنرل عاصم منیر نے ان کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
4
اسرائیل کا پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے تہران کے قلب میں واقع ایک فعال کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران کے چیف آف وار سٹاف علی شادمانی شہید ہو گئے، علی شادمانی ایرانی مسلح افواج کے سب سے سینئر آپریشنل کمانڈر اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے۔علی شادمانی نہ صرف جنگی کمانڈر تھے بلکہ ایمرجنسی کمانڈ سینٹر کے بھی سربراہ تھے جو ایرانی افواج کے آپریشنز اور حملے کی حکمت عملی کی منظوری دیتا ہے۔انہوں نے ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب دونوں کی جنگی حکمت عملی کی نگرانی کی، اس سے قبل وہ ایرانی جنرل سٹاف کے آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔علی شادمانی کو حالیہ جنگی مہم کے آغاز پر ایران کی مسلح افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا، ان کے پیشرو عالم علی رشید پہلے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
5
اسلام آباد ہائیکورٹ رولز تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا، جسٹس بابر ستار نے خط میں اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر فل کورٹ میٹنگ رولز تبدیلی خلاف قانون ہے۔جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ہائیکورٹ کے تمام ججز کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ رولز اور آرٹیکل 208 میں ذکر طریقہ کے خلاف رولز میں تبدیلی ہوئی، فوری درستگی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔خط کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن مجھے موصول ہوا، آئین کے آرٹیکل 208 کے تحت اتھارٹی کے پاس رولز بنانے کا اختیار ہے جبکہ آرٹیکل 192 کے مطابق اتھارٹی سے مراد چیف جسٹس اور ہائیکورٹ کے ججز ہیں، نا یہ اختیار کسی اور کو دیا جا سکتا ہے نا ہی کسی اور طریقے سے استعمال ہو سکتا ہے۔خط میں جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ طے شدہ اصول ہے جس قانون کے تحت صوابدیدی اختیار ملا قانون میں تبدیلی کے بغیر کسی دوسرے کو نہیں دیئے جا سکتے، لاہور ہائیکورٹ رولز جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اختیار کیے ان میں آرٹیکل 208 کا اختیار کسی اور کو نہیں دیا گیا۔جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میرے علم میں ایسی کوئی فل کورٹ میٹنگ نہیں، جس فل کورٹ میٹنگ میں اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2011 منسوخ ہوئے یا زیر بحث آئے، یہ اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2025 لیگل اتھارٹی کے بغیر ہیں اور آرٹیکل 208 کی خلاف ورزی میں بنے ہیں، لاہور ہائیکورٹ رولز جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اختیار کیے ہوئے ہیں ان کے مطابق یہ خلاف قانون ہے۔خط میں جسٹس بابر نے واضح کیا ہے کہ فوری غلطی کی تصیح ہونی چاہیے کیونکہ اس سے ملازمین کے حقوق بھی متاثر ہوں گے، ہائیکورٹ نے اپنے ہی رولز آرٹیکل 208 کی خلاف ورزی میں بنائے ہیں، ملازمین کے حقوق متاثر ہونے کے علاؤہ بھی یہ ہائیکورٹ کے لیے بہت شرمندگی کا باعث ہو گا۔
6
پاکستان اور امریکہ میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق،وزارت خزانہ کے مطابق ورچوئل ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔حکام نے بتایا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور امریکہ نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔
7
خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کر دیئے۔محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ سال مجموعی طور پر 2159 ترقیاتی منصوبے تجویز کیے گئے ہیں جن میں سے 810 نئے منصوبے شامل ہیں۔محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے مختص کیے گئے ہیں، روڈ سیکٹر میں 221 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں جو کہ تمام شعبہ جات میں سب سے زیادہ ہیں۔محکمہ صحت کے لیے 93، آب رسانی کے لیے 69 جبکہ میونسپل سروسز ڈیلیوری میں 60 نئے ترقیاتی منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، اسی طرح تعلیم اور جنگلات کے شعبوں میں 29، زراعت میں 18 اور صنعت میں 22 نئے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔تمام نئے ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 88 ارب 13 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جاری اور نئے منصوبوں کو ملا کر یہ تعداد 1349 جاری اور 810 نئے منصوبوں پر مشتمل ہے۔
8
26نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ، شیر افضل مروت، عمیر نیازی، علی بخاری اور دیگر رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی جانب سے دلائل دیئے جائیں گے اور تمام ضمانتوں پر ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔آج کی سماعت میں شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جو عدالت نے منظور کر لیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، مارگلہ، آبپارہ، ترنول اور سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں، بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں ضمانت کی سماعت بھی 24 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان ہی مقدمات میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی مقرر ہیں جنہیں ایک ساتھ سنا جانا چاہیے، عدالت نے ان دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تمام ضمانتوں پر آئندہ سماعت 24 جون کو مقرر کر دی۔
9
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیا ہے، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، پاکستان اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان نے بھارت کومنہ توڑجواب دیا، آج دنیا پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا حویلی کہوٹہ میں تقریب سے خطاب
10
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاص توجہ مرکوز ہے، اللہ تعالیٰ جب حالات بہتر کرتا ہے تو اللہ پاک کی رحمتیں برستی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہی ہیں، عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے۔ شہباز شریف نے بنیاد رکھی، مریم آگے لے کر چل رہی ہے، ہم نے کینسر اور دل کے امراض کے ہسپتال قائم کئے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو
11
ماہرامورمشرق وسطیٰ ڈاکٹر قندیل عباس نے کہا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن جھکنےکو تیار نہیں۔ اسرائیل کےایران بارےتمام اندازےغلط ثابت ہوئے، اسرائیل چاہتا ہےکہ امریکا جنگ میں شامل ہوجائے۔ایران پردباؤڈالا جارہا ہےلیکن جھکنےکوتیارنہیں، ایرانی قوم اسرائیل کےخلاف متحد نظرآرہی ہے، مسلم ممالک میں بھی اسرائیل کےخلاف نفرت بڑھ رہی ہے،ایران کے خلاف ساری پلاننگ امریکا کی ہے۔دنیا نیوزکے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو
12
‎امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی سے لڑے ، کابل سے معاملات میں بہتری لائے۔حکومت فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے۔استقامت، مزاحمت کی شاندار مثال قائم کرنے والے مجاہدین کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں، ‎حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی اور پوری طاقت سے لڑے، ‎اسلام آباد، کابل آپسی معاملات میں بہتری لائیں، ‎افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔حکومت بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم لگائے، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے، ‎پورے ملک بالخصوص کے پی کے میں قیام امن کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، ‎حکومت اشیاخورونوش، بجلی، پٹرول کی قیمتیں کم کرے۔لاہور منصورہ میں جماعت اسلامی کی تین روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب
13
پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں قومی بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔اسلامو فوبیا میں حالیہ اضافہ جس کا اظہار امتیازی قوانین، مذہبی علامات کی توہین اور منظم بدنامی کی صورت میں ہو رہا ہے ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے، میڈیا پلیٹ فارمز خاص طور پر وہ جو طاقتور سیاسی قوتوں کے زیر اثر ہیں نفرت انگیز کلچر کو فروغ دے رہے ہیں،
14
عراق سے مزید 268پاکستانی زائرین واپس پہنچ گئے۔وزارت خارجہ کے ترجمان مطابق کراچی اور اسلام آباد کے لیے دو پروازیں باحفاظت پاکستان پہنچ گئیں، باقی زائرین کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے عراقی ایئرویز اور دیگر عراقی حکام کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔زائرین کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مختصر نوٹس پر سفر کے لیے تیار رہیں، وزارت خارجہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔پاکستانی زائرین کی باحفاظت اور منظم واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
15
کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گے؟بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے، ریاست مکمل تعاون کرے گی، بزنس کمیونٹی پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے مشن پر کام کرے۔گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں، بز نس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے، بزنس فرینڈلی ریگولیٹری میکانزم آپ کیساتھ ملکر بنائیں گے۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا تقریب سے خطاب
16
ایک میچ میں 3 سپر اوور! ٹی20 میں نئی تاریخ رقم،نیپال، نیدرلینڈز اور سکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیئے گئے۔گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں مداحوں کو انتہائی سنسنی خیز ٹی 20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی اور یوں میچ برابر ہو گیا۔
17
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار، 2 فرار،پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید 02 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ڈکیت کے قبضہ سے 01 عدد ہینڈ گرنیڈ، 01 عدد پسٹل معہ ایمونیشن اور موبائل فون آمد کر لیا گیا۔
18
پاکستان اور چین کے درمیان 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت کا تاریخی معاہدہ،یہ اہم پیشرفت ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل) کے تحت پاک چین صنعتی تعاون کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔معاہدہ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید ترین چینی مشینری اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی برآمدی صنعت خصوصاً فٹ ویئر اور گارمنٹس سیکٹر میں معیار اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
19
پاکستان، سعودیہ سمیت 20 ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت،تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں ان ملکوں نے ریاستوں کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے احترام، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔اعلامیے کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے والوں میں پاکستان، سعودی عرب، الجزائر، بحرین، برونائی، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر،عراق، اردن، کویت، لیبیا، اسلامی موریطانیہ، قطر، صومالیہ، سوڈان، ترکی، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزائے خارجہ شامل ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قراردادوں اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلوں کے مطابق ان جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے مکمل گریز سب سے زیادہ اہم ہے، جو آئی اے ای اے نگرانی میں ہیں۔ایسی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون، بشمول 1949 کے جینیوا کنونشنز کی خلاف ورزی ہیں۔