1
اسرائیل کا ایران پر نیا حملہ، تہران دھماکوں سے گونج اٹھا اسرائیل نے ایک بار پھر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد ائیر ڈیفنس سسٹم کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق دھماکے تہران کے مشرقی، جنوب مشرقی علاقوں اور خوزستان کے شہر اہواز میں بھی سنے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے فوجی تنصیبات اور میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تہران خالی کرنے کی سخت وارننگ جاری کی تھی، جس میں انہوں نے ایران کو جوہری معاہدے سے انکار کو بیوقوفی قرار دیا۔
2
26 نومبر احتجاج کیس میں اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 976 میں اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور کرلی عدالت نے ٹرائل کورٹ کا اسٹیٹ کونسل کی تقرری کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیٹ کونسل کی تقرری کیخلاف اپیل دائر کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری پر اسٹیٹ کونسل مقرر کیا تھا۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ احمد جنجوعہ کیخلاف مبینہ بارودی مواد برآمد ہونے کے کیس میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی، اگلی سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔
3
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی ہلاک، تین شدید زخمی،فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی 20 سالہ سارجنٹ تھا، جو گولانی بریگیڈ کی 12ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ زخمی ہونے والے تینوں فوجی بھی اسی یونٹ کا حصہ تھے اور انہیں فلسطینی علاقے سے فوری طور پر نکال لیا گیا ہے۔اس واقعے سے کچھ دیر قبل بھی اسرائیلی فوج نے اطلاع دی تھی کہ گولانی بریگیڈ کی انجینیئرنگ بٹالین کا ایک 28 سالہ کیپٹن جنوبی غزہ میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گیا۔
4
امریکی سینیٹر نے ایران اسرائیل جنگ کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیاسینیٹر سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ نتن یاہو نے یہ جنگ ایران پر حملہ کر کے شروع کی۔ نیتن یاہو نے علی شمخانی کو قتل کرنے کے بعد جان بوجھ کر امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔برنی سینڈرزنے مزید کہا کہ امریکا کو کسی نئی اور غیر قانونی جنگ میں نہ فوجی طور پر اور نہ مالی طور پر گھسیٹا جانا چاہیے، خاص طور پر نیتن یاہو کی شروع کی گئی جنگ میں۔
5
پنجاب اسمبلی میں گھڑی گمشدگی معمہ بن گئی، بجٹ سیشن کے دوران مسلم لیگی رکن بلال یامین کی بیش قیمت گھڑی گم ہو گئی۔ بلال یامین نے گھڑی گمشدگی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اعجاز شفیع قرار دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ان کیخلاف تحریری درخواست دے کر واقعے کی تحقیقات کی اپیل کر دی۔صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن رکن اعجاز شفیع لیڈر آف دی ہاؤس مریم نواز کی جانب بڑھنے لگے تو حکومتی اراکین نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔اسی دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین اور اعجاز شفیع کے درمیان پہلے تلخ کلامی، پھر سخت جملوں کا استعمال اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس دوران رکن اسمبلی بلال یامین کی قیمتی گھڑی غائب ہو گئی۔بلال یامین نے اجلاس کے بعد واقعے کا نوٹس لینے کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو تحریری طور پر درخواست جمع کروا دی ہے۔