1
ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیاکینیڈا میں جاری جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی اور اگر چین بھی جی7 میں شامل ہوجائے تو برا نہیں لگے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس جی سیون ممالک کے فورم میں 1998 میں شامل ہوا تھا اور روس کے شامل ہونے کے بعد جی 7 جی 8 فورم بن گیا تھا۔کرائمیا کے روس سے الحاق پر 2014 میں روس کو جی 8 سے نکال دیا گیا تھا۔
2
جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار،خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
3
اسرائیل ایران کشیدگی: ٹرمپ کا جی7 اعلامیے پر دستخط سے انکار،خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اعلامیے کے مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔مسودےمیں توانائی کی منڈیوں سمیت مارکیٹ کےاستحکام کےتحفظ کاعہد بھی شامل ہے۔ جی 7 اجلاس 15 جون سے شروع ہوا اور آج اس کا اختتام ہوگا۔
4
ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کیخلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان،پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس کی جانب سے شاہد 107 نامی یہ جدید ڈرونز اسرائیلی اہداف پر خودکش حملوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان ڈرونز میں ایسا انجن نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ 1500کلو میٹر فاصلے تک پرواز کرسکتے ہیں۔شاہد 107 جیسا ہی ایک ڈرون حال ہی میں اسرائیل کے ائیرو تھری ائیر ڈیفنس میزائل نظام کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
5
مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 3 یورپی ہم منصبوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی اور نہ ایران خونریزی جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ایرن سفارتکاری کےلیے سنجیدہ ہے، مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے۔ ایرانی ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی ٹی وی چینل پر بمباری اسرائیل کی بدحواسی کو ظاہرکرتا ہے۔
6
برطانوی نژاد ایرانی صحافی اور سی این این کی میزبان کرسٹین امان پور نے کہا ہےکہ دہائیوں سے نیتن یاہو ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔یتن یاہو کو کبھی بھی ڈپلومیسی پریقین نہیں تھا اور وہ دہائیوں سے ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ صدرٹرمپ ان تمام بڑے خارجہ پالیسی معاملات میں ناکام ہوگئے ہیں جنہیں حل کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا اور صدر ٹرمپ کے علاوہ کسی نے نیتن یاہو کو ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دی۔
7
اسلام آباد پولیس نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔یہ واقعہ رواں سال اپریل کے مہینے میں پیش آیا تھا جب ایمان نجی ہاسٹل میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ مقیم تھی ۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جھنگ سے تعلق رکھنے والاملزم واردات کی نیت سے فیروز ہاسٹل میں داخل ہوا تو وہاں موجودلڑکیوں نے شورمچادیا جس پر ملزم نے انہیں خاموش رہنےکا کہا تاہم لڑکیوں نے مزاحمت کی تواس نےفائرنگ کردی ۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی ایک گولی 22 سالہ ایما ن کولگی تھی اوروہ موقع پردم توڑ گئی جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا اورواردات کےبعدروپوش رہا تاہم اب پولیس نے جدیدٹیکنالوجی کی مددسےملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے جس نے ہاسٹل میں زبردستی گھس کر واردات کی تھی، ملزم اس سے پہلے بھی ریپ اور موٹر سائیکل چوری کے کیسز میں چالان یافتہ ہے، ہم اس کیس کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں آگے لے جا رہے ہیں، طالبہ ایمان کو انصاف دلانے کے لیے کیس کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ڈی آئی جی اسلام آبادجواد طارق کی پریس کانفرنس
8
ایران اسرائیل جنگ: پاکستان میں ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی ترسیل بند ،ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہونے سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول دستیاب نہ ہونے سے پیٹرول پمپ بند ہوگئے جن پیٹرول پمپس پرفیول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔شہر میں پیٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
9
ایران اسرائیل کشیدگی: چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی ہے۔ چین میں اسرائیلی سفارتخانے نے خبردار کیا کہ چینی شہری زمینی بارڈرکراسنگ کے ذریعے اسرائیل سے جلد نکل جائیں، سکیورٹی صورتحال تشویشناک ہے لہٰذا چینی شہری اردن کی طرف نکل جائیں۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے تمام خطوں میں رہنے والے جنوبی کوریائی باشندوں کو جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔