1
سندھ ہائیکورٹ میں اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم فراہمی سے متعلق عدالتی عملے کی سندھ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل ملازمین کے الاؤنس کیلئے رقم کی منظوری دے دی گئی، توہین عدالت کی درخواست نمٹادی جائے۔ عدالت نے کا کہنا ہے کہ ابھی رہنے دیں، بجٹ کے بعد دیکھیں گے۔سندھ ہائیکورٹ میں جوڈیشل ملازمین کے اسپیشل الاؤنس کی عدم فراہمی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ فنانس سیکریٹری اور چیف سیکریٹری کی جانب سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پیش ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ملازمین کے الاؤنس کیلئے رقم کی منظوری دے دی گئی ہے، سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے، کابینہ نے معاملہ اسمبلی بھیج دیا۔درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ الاؤنس کیلئے رقم مختص کرنے کی ابھی صرف تجویز ہے، منظوری نہیں ہوئی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن کا کہنا تھا کہ ہم بجٹ منظوری کے بعد رپورٹ طلب کرلیتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے استدعا کی کہ توہین عدالت کی درخواست نمٹادی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ابھی رہنے دیں، بجٹ کے بعد دیکھیں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواستوں کی سماعت اگست کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔
2
امریکی صدرٹرمپ ایران کو آخری موقع کی پیشکش کرنےوالے ہیں،اسرائیلی اخبار کا دعوی،اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکی صدر کی نئی پیشکش گزشتہ انتظامیہ کی ایران کو دی گئی تجویز سے بہترہوسکتی ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کر دینے چاہییں، ورنہ "بہت دیر ہو جائے گی،ایران تناؤ کم کرنے کے لیے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور اسے ابھی یہ قدم اٹھانا چاہیے۔
3
ٹیرف معاملہ، پاکستان اور امریکا کا مذاکرات اور تکنیکی بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق،پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت نے ورچوئل ملاقات میں مذاکرات کو تعمیری انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات ہوئے، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت کی ورچوئل ملاقات ہوئی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو تعمیری انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، مذاکرات کا مقصد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور امریکا نے تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
4
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایک بار پھر بڑا حملہ کردیا، کئی عمارتیں تباہ اور 14 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایک بار پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ کردیا، دھماکوں سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق روسی حملے میں کیف میں 14 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
5
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اپنے نئے بیان میں کہا ہم دشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیں گے۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اپنے بیان میں کہااسرائیل پر ایسا حملہ کریں گے جو اسےپچھتانے پر مجبور کردے گا،اسرائیلی حملوں کا اسی کی زبان میں جواب دیں گے،ہم جنگ کو وسعت دینا نہیں چاہتے،ہرکمانڈر کےہاتھ سے گرنے والا پرچم نیا کمانڈر اٹھائے گا اورمیدانِ جنگ میں اترے گا۔ آج ترک صدر سے فون پر بات ہوئی،میں نے واضح کیا جنگ ہم نے شروع نہیں کی۔ایرانی قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل کےخلاف جوابی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا ہے،اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت حملے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
6
نیتن یاہو کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اشارہ،کہاہم جو ضروری ہوگا، وہ کریں گے، جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔آسٹریلوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایرانی قیادت کو تنازع کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای کو نشانہ بنانا جنگ کو بڑھاوا نہیں دے گا بلکہ اسے ختم کرنے میں مددگار ہوگا۔ آیت اللہ کی حکومت ہی مسئلے کی جڑ ہے اور ایران کا جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی کوششیں خطے کے لیے خطرہ ہیں۔