راولپنڈی (ای پی آئی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم کا راولپنڈی میں نان کسٹم سگریٹس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن ،نان کسٹم سگریٹس ضبط کرنے پر مسلح ملزمان کا حملہ ایک اہلکار زخمی ،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاعت علی خان کی جانب سے راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی میں دی گئی کہ دوران گشت نمک منڈی راولپنڈی میں موجود تھے کہ ایک سفید رنگ کی سوزوکی کار میں 20 کاٹن موجود تھے جو کہ معلوم کرنے پر اس کا کوئی مالک سامنے نہ آیا تو کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سگریٹ کے کاٹن ضبط کر کے اپنی سرکاری گاڑی میں لوڈ کرنا شروع کر دیئے
جس پر چند نامعلوم افراد جو کہ پٹھان تھے نے ایف بی آر ٹیم پر حملہ کر دیا جبکہ بعد ازاں 30 سے 35 افراد نے اہلکاروں محمد عمران ،وقاص احمد ،سجاد احمد ،محمد حمزہ اور حکمت اللہ سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کر دیا
ملزمان میں شامل آہنی راڈوں سے مسلح افراد نے حملہ کر کے ایف بی آر ملازم محمد عمران کا سر پھاڑ دیا جبکہ سرگاڑی کے شیشے توڑ دیئے اور ضبط شدہ سگریٹ بھی ساتھ لے گئے جس پر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعات 324/353/186/427/148/149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا