شکارپور(ای پی آئی )سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کا تبادلہ 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ ممکنہ طور پر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔