ایکسپریس نیوز ہیڈلائنز 6بجے
1
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پاک بھارت جنگ بندی کے سلسلے میں بڑی اور مثبت پیشرفت ہوگی۔ پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔دونوں شخصیات کی یہ ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ بلاول نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد بھارت نے افسوسناک طور پر مستقل امن کی طرف تمام کوششوں کی مخالفت کی ہے۔
2
پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے دونوں ممالک کو بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو فروغ دیں گے۔پاکستان اور چین بہترین دوست ہیں اور ہم سی پیک کو مزید فروغ دیں گے۔گزشتہ برس چین نے پاکستان کو 20 ہزار ہیلتھ کٹس دی تھیں، اس مرتبہ ان کی تعداد 50 ہزار کردی گئی ہے، جی ڈی آئی کے فروغ کا مطلب سب کی مشترکہ ترقی ہے۔چین اور پاکستان نے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں اور حالیہ بجٹ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے اور ترقی کے ثمرات عوام تک منتقل ہوئے ہیں۔گزشتہ مالی سال کے سروے کے تحت پہلے دس سال کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین تجارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، چین اور پاکستان ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک کو بھی مستفید کرنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب
3
بیرونی ملک جیلوں میں قید ساڑھے 18 ہزار پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا انکشاف،بیرونی ملک سفارتی مشنز کی قانونی امداد کے تحت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی تفصیلات ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئیں دستاویز کے مطابق مسقتط سے 5 ہزار 4 سو 35، ملائیشیا سے چھ ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی، طرابلس سے 935، نیو یارک سے 110، سعودی عرب سے 1ہزاد 5 سو 63 پاکستانی قیدیوں کی رہائی دلائی گئی، سری لنکا سے 56، قازکستان سے 245، روم سے 20 پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا۔دستاویز میں کہا گیا کہ بغداد سے 3 ہزار 570، گریس سے 530، فلپائن سے 20 پاکستانیوں کو رہائی ملی، برطانیہ، چائنہ سے چھ چھ جبکہ بنکاک سے 16 پاکستانیوں کو رہائی ملی۔
4
ایک گروپ کو فائدہ پہنچانے پر اسٹیل ملز پر بھاری جرمانہ عائد،کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل نے پاکستان اسٹیل ملز کیخلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے لوکاربن اسٹیل بیلٹ فروخت کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کو غیرمسابقتی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا جس کے خلاف اسٹیل ملز نے اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ ٹربیونل نے اسٹیل ملز کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے کمیشن کے جرمانے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور اسٹیل ملز کے قلیل مدت تک غیرمسابقتی سرگرمی میں ملوث رہنے کے پیش نظر نرمی برتتے ہوئے جرمانے کی رقم کم کرکے 50 لاکھ روپے کردی ہے۔کمپٹیشن کمیشن نے 2009 میں اخبار میں شائع ہونے والی خبروں اور ایک نجی لوہا بنانے والی کمپنی کی شکایت پر پاکستان اسٹیل ملز کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
5
شیری رحمان کا بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز منظور کرنے پر حکومت کا خیر مقدم ، ڈیجیٹل ٹیکس وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی حکومت ہی وصول کرے گی، اس تمام پیش رفت کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی تجاویز کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔یونیورسٹیز کے بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے کر 4.6 ارب کی بحالی کردی گئی، سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا
6
راولپنڈی: شہریوں کو خواتین کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم ہتھیانے والے منظم گروہ کا انکشاف ،رپورٹ کے مطابق ہنی ٹریپ گروہ کی معاونت و سہولیات کے لیے راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل ملوث نکلے، گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر اور سرکاری وکیل و ساتھیوں کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری ،دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ و پولیس اڈر اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔متن مقدمہ کے مطابق انکوائری موصل ہوئی جو ہنی ٹریپ کے متعلق ہے، نوشیروان عرف نیازی ،ظل شاہ ،قیصر محمود ،راشد علی اور سب انسپکٹر اظہر محمود گوندل ،سابق کانسٹیبل راولپنڈی پولیس محسن گوندل ، سرکاری وکیل ندیم سلطانی اور علی گوندل جعلی وکیل ہنی ٹریپ گینگ میں پائے گے۔مقدمہ کے متن کے مطبق پھر لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے کروا کر ہنی ٹریپ کے ملزمان سے بھاری رقوم وصول کرکے عدالتوں میں صلح کر لیتے، گینگ مختلف اضلاع میں لڑکیوں کے نام تبدیل کرکے وکٹم و مدعیہ ظاہر کرکے مقدمات درج کراتا۔ انکشاف اسوقت ہوا جب تھانہ چکلالہ کے مقدمے کی وکٹم اور تھانہ سٹی اٹک کی وکٹم کے سمپلز آپس میں میچ ہوگئے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے رپورٹ میں لکھا ہہ دونوں یا جڑواں بہنیں ہیں یا ایک ہی لڑکی نے نام بدل کر ڈی این اے کروایا ہے۔