کشمور(حاکم نصیرانی) کشمور ضلع میں مسلسل بڑہتی ہوئی بدامنی کے خلاف تمام سیاسی سماجی مذہبی و قوم پرست جماعتوں
کی جانب سے کندھ کوٹ سے اسلام آباد پارلیامنٹ ہاٶس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں حافظ نصر اللہ چنہ ڈاکٹر مہرچند ظریت بجارانی عبدالعزیز سومرو حبیب اللہ بہلکانی و دیگر کی سربراہی میں امن مارچ اسلام آباد روانہ ہو چکا ہے۔
کشمور پہنچنے پر امن مارچ کے شرکاء کا پھولوں کی پتیوں کے ساتھ سماجی رہنما محمد زمان دایو رانا غفار علی قیصر علی بھٹی وزیر احمد چنہ رفیق احمد چنہ و دیگر کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے امن مارچ کے رہنما ڈاکٹر مہر چند نے کہا کہ کشمور ضلع اس وقت حالت جنگ میں ہے آئے روز کسی نہ کسی کو اغوا کیا جاتا ہے یا پھر کسی کو لوٹا جاتا ہے۔
بدامنی کی وجہ سے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ کشمور ضلع دھان کی کاشت میں پوری ملک میں پہلے نمبر پر ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایشیاء کی سب سے چاول کی منڈی ویرانی کے مناظر پیش کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ویرانی کی وجہ ڈاکو راج ہے۔ ڈاکو بے قابو ہوگئے ہیں جو دن ہو یا رات دن دناتے پھر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ضلع کشمور میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع کیا تھا دن رات احتجاج کرتے تھے لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگھتی تھی اس لیئے ضلع کے امن کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں احتجاج کر کے اپنی آواز اعلی حکام تک پہنچائیں۔
ہمیں اور کچھ نہیں بلکہ امن چاہیئے اور اس ڈاکو راج سے چھٹکارا دلایا جائے جیسے ہم سکون سے رہہ سکیں