اسلام آباد(ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے درج مقدمات کی سماعت ،عدالت کا آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ .
تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 2 مقدمات کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے تھانہ مارگلہ کے ایک مقدمے میں چالان کی نقول تقسیم کر دی جبکہ تھانہ مارگلہ کے دوسرے مقدمے میں ایک ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے دونوں کیسز پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔