لاہور(ای پی آئی ) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف نومئی کے پانچ مقدمات کی سماعت ۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 8اگست تک توسیع کردی ۔

تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی جلائوگھیرائو کے 5 مقدمات میں سابق وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کی، پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ تمام ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہے، ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانتوں میں توسیع کی جائے۔عدالت نے سابق وزیر فواد چو ہدری کی عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔