اسلام آباد (ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمڈ فورسز کے افسران کو بغیر تحریری امتحان سول سروس میں شامل کیے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت ۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سول شہریوں کو سی ایس ایس میں شامل ہونے کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویو دونوں مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، جبکہ آرمڈ فورسز کے افسران کو صرف انٹرویو کی بنیاد پر سول سروس میں شامل کیا جاتا ہے، جو آئینی مساوات کے اصول کے منافی ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے دوران سماعت وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو وکیل ہونے پر شرمندگی ہے؟ آپ کے کونسے حقوق متاثر ہو رہے ہیں؟ بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔