1
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات میں نہ بیٹھنے کی صورت بھی اپوزیشن کی طرف سے ہے، حکومت تمام معاملات پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے فلور آف دی ہاؤس اپوزیشن کو ایک کھلی آفر کی تھی، وزیراعظم نے بات چیت اور مذاکرات کے لیے اپوزیشن کو کہا تھا۔ وزیراعظم پاکستان نے اپوزیشن کو کہا کہ آپ میرے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے تو سپیکر چیمبر میں آئیں، وزیراعظم نے کہا کہ سپیکر چیمبر میں اپوزیشن آئے میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آجاؤں گا، جمہوریت بات چیت سے چلتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، مذاکرات ہمارا سیاسی موقف ہے اور فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا تھا۔سیلز ٹیکس کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کا کہا گیا تھا، ایک سال تک فاٹا اور پاٹا سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، میٹنگز کے نتیجے میں فاٹا اور پاٹا میں انکم ٹیکس چھوٹ سمیت دیگر مراعات برقرار رکھی گئیں، کسٹم ڈیوٹی سمیت دیگر مراعات کو بحال رکھا گیا۔اپوزیشن ممبران سے ملاقات کے بعد گفتگو
2
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری تنصیبات بحال کرنے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے۔جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی تاہم اب اسرائیل ایران جنگ بندی پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، سیز فائر کے بعد میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے، اسرائیل کا جنگ سے پیچھے ہٹنا خوش آئند ہے۔ایران میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سب کیلئے اہم ہیں، ایران میں فردو جوہری سائٹ تباہ کر دی اور فردو جوہری سائٹ پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، جنگ بندی ایران کیلئے بھی فتح ہے ان کا ملک بچ گیا، ایرانی حملوں سے اسرائیل میں عمارتیں تباہ ہوئیں۔ ایران کو کسی صورت یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اب ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بنا سکے گا اور ایران کے لئے اب جوہری ہتھیار بنانا بہت مشکل ہے۔صحافی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کر کے جنگ ختم کر دی، اب اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر پھر حملہ کریں گے۔
3
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف مری پہنچ گئے۔باوثوق ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے ہیں ، وہ کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے ، جب کہ قائد ن لیگ آئندہ چند روز مری اور پھر چھانگہ گلی میں قیام کریں گے۔
4
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس بعد نماز عصر ڈی سی آفس میں منعقد ہو گا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے صوبائی دارالخلافوں میں منعقد ہوں گے۔ترجمان کے مطابق زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس کوہسار بلاک میں منعقد ہو گا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔دوسری جانب سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند ڈوبنے) کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی، یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔
5
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جیل میں ہوں یا باہر عمران خان پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، وہ پریشان ہیں، ہمیں بھی بڑا دکھ ہوا دنیا کے بڑے بڑے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی کوشش کی، کوئی ان کو مائنس نہیں کرسکتا۔ اللہ کے کرم سے بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہے، پارٹی مضبوط ہے پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے ،وہ بندہ جس کو پانچ دن میں تین سزائیں سنائی گئیں اور 45 سال کی سزا دی گئی، 300 سے زیادہ کیس کروائے گئے، اہلیہ کو جیل میں رکھا گیا، ہر قسم کی زیادتی ہوئی ان کے ساتھ۔ عمران خان کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات سے محروم رکھا گیا، اس کے باوجود وہ ڈٹا ہوا ہے، عوام ان کے ساتھ ہے، انہی کا یہ ووٹ، انہی کی یہ پارٹی اور انہی کی یہ اسمبلی ہے۔عمران خان کو اندر رکھنے کیلئے کیا کچھ نہیں ہوا، 26 ترمیم بھی آڑے آگئی، لوگوں پر گولیاں بھی چلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بندوبست ضرور ہوگا۔میڈیا سے گفتگو
6
غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 74 فلسطینی شہید،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 5 ہزار 833 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملے میں 74 فلسطینی شہید اور 391 زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی حکام کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 20 ہزار 198 افراد زخمی ہوئے۔
7
معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے کلہاڑیوں کے وار سے چچا اور چچی کو قتل کر ڈالاپولیس کے مطابق تحصیل علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں مدرسہ چٹھہ کے رہائشی قمر زمان کا 20 سالہ بھتیجا محمد کیف کچھ عرصہ سے نواحی علاقے نوکھر سے آ کر اپنے چچا کے گھر میں رہائش پزیر تھا۔اہل محلہ کے مطابق ملزم کا چال چلن درست نہ ہونے کے باعث اس کی چچی شازیہ بی بی نے اس کی سرزنش کی اور کہا کہ ہمارے گھر سے چلے جاؤ، جس پر ملزم کیف نے طیش میں آ کر کلہاڑیوں کے وار سے اپنے چچا اور چچی پر حملہ کر دیا اور پے در پے وار کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق شازیہ بی بی موقع پر ہی جبکہ قمر زمان ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گیا، مقتولین پانچ بچوں کے والدین تھے، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔