1
لاہور ہائیکورٹ کا ویپ پروڈکٹس کی تمام دکانیں تاحکم ثانی ڈی سیل کرنے کا حکم،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت 74 ڈیلرز کی درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے جس کے مطابق درخواست میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت سے اجازت لیکر کروڑوں روپے کا کاروبار کیا لیکن اب حکومت نے ویپ پروڈکٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی عدالت دوکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے ۔حکمنامے کے مطابق عدالت نے سیل شدہ دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے لاء افسر کو جواب جمع کروانے کے لئے 3 جولائی تک کی مہلت دی ہے۔
2
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں ،ان کے درمیان جوہری تنازع ہوسکتا تھا تاہم، میں نے فون کر کے تجارت کرنے کا کہا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو صاف بتا دیا کہ اگر جنگ جاری رکھی تو تجارت بند کردوں گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ میں نے اس کا اختتام تجارت سے متعلق فون کالز سے کیا اور کہا اگر تم آپس میں لڑو گے تو ہم تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے ‘۔
3
سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ لاء کالجز کا معیار بہتر کرنے کیلئے ضروری اقدامات بھی کیے جائیں۔بدھ کے روز سپریم کورٹ میں لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت عظمیٰ نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کیلئے سی لاء کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
4
یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ،محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عزاداری کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
5
کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیاایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اثر مارکیٹ پر برقرار ہے اور ڈالر دوسرے روز بھی سستا ہوا ہے۔ایس بی پی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔