1
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کا مقصد خطے میں جاری جنگ ختم کرنا تھا، فوجی آپریشن کے سبب اسرائیل ایران میں جنگ بندی ہوئی ۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا، فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بےبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن( آئی اےای اے ) نےبھی کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان ہوا جس کا اعتراف ترجمان ایرانی خارجہ نے بھی کیا۔ایران میں جوہری تنصیبات پر کامیاب حملے کیےگئے، ایران کے خلاف ہمارا فوجی آپریشن انتہائی کامیاب رہا۔
2
شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا تاہم رکن ملکوں کے وفود نے بھارتی مؤقف کی حمایت سے انکار کردیا، شنگھائی تعاون تنظیم نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں ایران، روس، پاکستان، روس، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی، جو ایسے وقت پر ہوا جب مشرق وسطیٰ میں جنگ جاری ہے اور یورپ میں نیٹو ممالک دفاعی اخراجات بڑھانے پر متفق ہو چکے ہیں۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی جبکہ بھارت کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی، دونوں ایک ہی میز پر موجود تھے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی دو طرفہ ملاقات طے نہ ہو سکی۔
3
پاکستان کے وزیر دفاع نے اسرائیل کے ایران پر غیر قانونی اوربلااشتعال حملوں کی شدید مذمت کی اور غزہ میں انسانی بحران اوراسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کااظہار کیا، انہوں نے فلسطینی شہریوں پر حملے بند کرنے اورفوری مستقل جنگ بندی پر زور دیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، جعفرایکسپریس حملوں کے منصوبہ سازوں، مالی معاونین،سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔اجلاس میں انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس سے اجتماعی طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے، تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔ کشمیر اورفلسطین جیسے دیرینہ تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، مسئلہ کشمیر اورفلسطین کے پرامن حل کے لیے مذاکرات،ثالثی اورسفارتی حکمت عملی اختیار کی جائے، عالمی برادری دیرینہ حل طلب تنازعات مسئلہ کشمیر، فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے۔انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان کا ایس سی او میں فعال کردار علاقائی استحکام اورمشترکہ تعاون کے فروغ میں اہم ستون ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے منشو، ایس سی او چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتا ہے، افغانستان میں پائیدار امن اوراستحکام کو علاقائی خوشحالی اورایس سی اوویژن کے لیے ناگزیر ہے۔خطے کی پائیدار خوشحالی کے مشترکہ وژن کے حصول کیلئے پرامن،مستحکم افغانستان ضروری ہے۔
4
پشاور ہائیکورٹ: وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور،پی ٹی آئی رہنما و مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔شیخ وقاص اکرم وکلا سمیت عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ لوگوں کو تنگ نہ کیا کریں اور عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے درخواست گزار کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے حکم نامے کے مطابق جب تک تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں اس وقت تک درخواست گزار کو گرفتار نہ کریں۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہائی کورٹ آنے کا مقصد میری ضمانت ہے جس پر مجھے ضمانت مل گئی۔
5
قبائلی اضلاع میں انڈسٹری پر نئے ٹیکسز کا نفاذ مسترد، احتجاج کی کال دیدی گئی۔سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ یکم جولائی سے ہزاروں قبائل بے روزگار ہوجائیں گے، سیلز ٹیکس کیخلاف ہم اسلام آباد کا رُخ کریں گے۔حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ حکومت 50 ارب کا ریونیو داؤ پر لگا کر 5 ارب کا ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے، یکم جولائی سے ہم انڈسٹری بند کر دیں گے۔ٹیکس کے نفاذ سے قبائلی اضلاع میں بے روزگاری کا طوفان آئے گا، اسمبلی میں تمام جماعتوں نے ٹیکس کی مخالفت کی تاہم پھر بھی ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ہم ٹیکس نفاذ کے کلاف اگلے ماہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
6
آن لائن مالیاتی فراڈ کرنے والا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، ملزم گرفتار،سکاؤٹ کالونی اور بکس علی گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر ملکیوں کو قرض، انعام اور دھوکے سے لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، ملزم جعلی موبائل ایپ، آواز کی جعلی کالز اور دھمکیوں کے ذریعے پیسے بٹورتے تھے۔ملزمان خود کو کویتی اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو بلیک میل کرتے تھے، جعلی کویتی پولیس وردی، سرکاری نشانات اور دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔فراڈ کے لیے انٹرنیٹ بینکنگ، حوالہ اور ویسٹرن یونین کا استعمال کیا گیا، جعلی لاٹری سکیموں سے متاثرین سے بھاری رقوم وصول کی گئیں۔گرفتار افراد کے قبضے سے حساس ذاتی ڈیٹا، جعلی شناختی مواد اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے، کارروائی میں متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ مرکزی ملزم عبدالغفار سمیت محمد گل باز، محمد یوسف، محمد عدنان، محمد شریف فرار ہو گئے۔ملزموں کے خلاف تمام مقدمات الیکٹرانک جرائم ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 66/2025 اور 67/2025 تھانے میں درج کر دیئے گئے۔
7
سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں آچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
8
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیابین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کیساتھ 3343 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 335 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہوگئی۔
9
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شامل ہوکر امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ امریکا جنگ میں اس لیے شامل ہوا کیونکہ اسے لگا کہ اگر وہ جنگ میں شامل نہ ہوتا تو اسرائیل تباہ ہوجاتا لیکن ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شامل ہوکر امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ایران کا بڑے امریکی فوجی اڈوں تک رسائی حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، دوبارہ جارحیت ہوئی تو مستقبل میں بھی جواب دیں گے، امریکا نے ہماری جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن وہ کچھ زیادہ حاصل نہیں کر سکا، امریکی صدرٹرمپ شومین شپ چاہتے تھے۔ ٹرمپ نے ایک تقریر میں کہا ایران کو ہتھیار ڈالنے چاہئیں، ایران کے دشمن درحقیقت ہمارے ہتھیار ڈالنے کے خواہاں ہیں مگر ہم ہتھیارکبھی نہیں ڈالیں گے، بلند وبانگ دعووں کے باوجود ایرانی حملوں میں صیہونی ریاست پاش پاش ہوگئی، ایران کے خلاف جارحیت کرنےوالوں کو آگے بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔قوم سے خطاب