1
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندوخیل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اگر سیاستدان اپنے معاملات درست نہیں کرتے تو ہم کیا کریں۔جمعرات کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل مکمل کر لیے جبکہ حامد خان نے کیس کی سماعت اگست تک ملتوی کرنے کی درخواست کی جو مسترد کر دی گئی۔دلائل کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئینی خلاف ورزیوں کو سپریم کورٹ آئینی حل کے ذریعے درست کرتی ہے۔انہوں نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 66 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت اپنے ٹکٹ جاری کرتی ہے اور اس کے لیے تیسرے فریق کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو تسلیم نہ کیا گیا تو 80 مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان تقسیم ہو جائیں گی، جو پاکستانی عوام کے جمہوری حقوق کے منافی ہے۔سپریم کورٹ کے 11 ججوں نے الیکشن کمیشن کی رول 94 کی تشریح کو غلط قرار دیا جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی سے انتخابی نشان اور مخصوص نشستیں چھینی گئیں۔حامد خان نے دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ چھٹی کے روز عدالت لگا کر پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھینا گیا۔بعدازاں، عدالت نے کیس کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کر دی۔
2
فنانس بل میں سیلزٹیکس فراڈ میں ملوث افرادکی گرفتاری سےمتعلق ترامیم منظور،فنانس بل کے مطابق مال کی سپلائی کئے بغیر ٹیکس انوائس جاری کرنے پر ٹیکس فراڈ کے تحت گرفتاری ہو گی، سیلز ٹیکس میں ٹیمپرنگ کرنا بھی سیلز ٹیکس فراڈ میں شامل ہو گا، ٹیکس انوائس میں فراڈ کو بھی سیلز ٹیکس فراڈ تصور کیا جائے گا، ٹیکس کے شواہد مٹانا بھی سیلز ٹیکس فراڈ میں شامل ہو گا، ٹیکس گوشوارے میں جان بوجھ کر غلط معلومات دینا بھی ٹیکس فراڈ تصور ہو گا، ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنی کے متعلقہ افسر کو 3 نوٹس بھیجنا ہوں گے، سیلز ٹیکس فراڈ کی انکوائری خفیہ نہیں ہو گی۔فنانس بل میں کہا گیاہے کہ سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اگر انکوائری میں شامل ہو گیا تو گرفتار نہیں ہو گا، سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والا بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرے تو گرفتار ہو گا، سیلز ٹیکس میں فراڈ کے شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی گئی تو گرفتاری ہو گی،
3
امریکی وزیردفاع کاکہنا تھا کہ سی این این نے گمراہ کن تفصیلات جاری کیں، ایرانی وزیرخارجہ نے بھی تصدیق کی جوہری تنصیبات متاثر ہوئیں، انٹیلی جنس رپورٹ اس لیے منظر عام پر آئی کیونکہ کچھ لوگ ہماری کامیابی کو ناکامی میں بدلنا چاہتے ہیں ، میڈیا ایک سکینڈل تلاش کر رہا ہے، کامیابیوں کو نظر انداز کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ کو نشانہ بنا رہا ہے، سی آئی اے نے تصدیق کی ایرانی جوہری پروگرام برسوں پیچھے چلاگیا، میڈیا کی جانب سے لیک ہونے والی ابتدائی رپورٹ معلومات کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے، غلط اور گمراہ کن خبروں نے پائلیٹ اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، حملوں میں ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی گئی۔
4
لاہور میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش ہسپتال چھوڑ کر فرار، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کرجانے والے مرد وخاتون بھی افریقی شہری ہیں اورکار میں سوار تھے۔ نامعلوم پینتالیس سالہ خاتون کو مردہ حالت میں وہیل چئیرپرچھوڑ کر فرارہوگئے۔ کلوزسرکٹ فوٹیج اوردیگر شواہد کی مدد سے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
5
ڈیرہ اسماعیل خان؛زرعی یونیورسٹی میں یکم محرم الحرام کی مناسبت سے کل عام تعطیل ہوگی۔ڈیرہ اسماعیل خان کی زرعی یونیورسٹی میں تدریسی و انتظامی سرگرمیاں مکمل معطل رہیں گی، تعطیل کا اعلان حکومت خیبرپختونخوا کے حکمنامے کے تحت کیا گیا۔سیکیورٹی اسٹاف اپنی ڈیوٹی شیڈول کےمطابق خدمات انجام دے گا،وائس چانسلر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔