1
پنجاب کا بجٹ ایوان میں کثرت رائے سے منظور، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیاپنجاب کے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور موجودہ ٹیکس ڈھانچہ برقرار رکھا گیا ہے۔نئے مالی بجٹ میں صوبائی محصولات، پراپرٹی ٹیکس، ٹرانسپورٹ ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور کسی بھی شعبے صنعت، زراعت، صحت، تعلیم میں اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔پنجاب کے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں 18 شعبوں کے نئے منصوبے شامل ہیں۔
2
داتا دربار سے اغوا 3 سالہ بچہ بازیاب، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیالاہور پولیس نے بتایا کہ بازیا ب ہونے والا 3 سالہ بچہ 6 دن قبل اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ داتا دربار سلام کی غرض سے آیا تھا اور والدہ بچوں کو داتا دربار کے سامنے پارک میں بیٹھا کر کھانا لینے گئی۔ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم والدہ کی غیر موجودگی میں بچوں کے پاس 45 منٹ تک موقع کی تلاش میں بیٹھا رہا اور موقع ملنے پر مغوی کے بڑے بھائی کو پیسے دے کر دوکان پر چیز لینے کے لیے بھیج دیا۔انہوں نے بتایا کہ بڑے بھائی کے جانے پر ملزم نے تین سالہ حسن کو اغوا کیا اور لوکل بس میں بیٹھ کر فرار ہو گیا، جس کے بعد داتا دربار پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعے کا مقدمہ فوری طور پر درج کیا۔
3
کوسٹ گارڈز نے 93 ارب مالیت کی منشیات کو تلف کردیا منشیات کےعالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے اندر مختلف کارروائیوں میں لی گئی منشیات کو تلف کیا۔اس دوران 10862 کلو گرام چرس،80کلو گرام کرسٹل، 1758کلو گرام ہیروئن، 117کلوگرام آئس،150 کلوگرام بھنگ جبکہ 2888 شراب کی بوتلیں اور2402 ٹن بیئرکونذرآتش کیا۔ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ہرسال26 جو ن کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کواسمگلنگ اورمنشیات کےنقصانات سے آگاہی دلانا اور منشیات کو تلف کرنا ہے۔بلا شبہ منشیات انسانی جانوں کےلئے زہر قاتل ہے۔ کراچی میں حسن شاہ مزار کے قریب ممنوعہ اسمگل اشیاء اورمنشیات کےجلانے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اسکےعلاوہ رواں سال 2025 میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام گوادر،اوتھل اورکراچی میں نذر آتش گئیں۔
4
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے طور پر بجٹ پیش کرکے پاس کرالیا ہے، پیٹرن انچیف کا حق ہے وہ بجٹ پاس ہونے سے قبل اپنا ان پٹ دے مگر ہمیں ملنے نہیں دیا جارہا۔ ملک میں قانون اور آئین موجود نہیں ملک میں ادارے اور نظام غلط کام پر لگے ہوئے ہیں اور عدلیہ بھی آزاد نہیں، پیٹرن انچیف کا حق ہے وہ بجٹ پاس ہونے سے قبل اپنا ان پٹ دے، کے پی میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا لیکن زور بازو پر باقی کا مینڈیٹ بچالیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو،کہا کہ ہم نے اپنے طور پر بجٹ پیش کرکے پاس کرالیا ہے، ہم نے پارٹی کی فہرست میں نام لکھوایا ہے اور عدالتی احکامات کے مطابق آئے ہیں، ہمیں کہا گیا کہ حفظ ماتقدم کے طور پر روکا گیا جیسے ہم دہشت گرد ہیں، ہماری بانی سے ملاقات تو ہو ہی جائے گی مگر یہ طریقہ غلط ہے۔
5
لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ،لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی سے متعلق غور کیا گیا۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رن وے بند رہے گا۔تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی گئی، چیک اِن کی دستیابی اور ’’ایئر کرافٹ پارکنگ بے‘‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے فلائٹ شیڈول کو مرتب کیا جائے۔
6
ایرانی جوہری تنصیبات امریکی حملے میں تباہ، بحالی میں برسوں لگیں گے، سی آئی اے کا دعویٰ،جان ریٹکلف نے اپنے بیان میں کہا کہ سی آئی اے کی تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی تنصیبات تقریباً ناکارہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے خاص طور پر ان مقامات پر کیے گئے جہاں یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری تھا۔ڈائریکٹر سی آئی اے کے اس بیان نے ان امریکی میڈیا رپورٹس کو رد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف وقتی طور پر متاثر ہوا ہے اور مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا۔