1
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیاقومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی۔اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظور دی تاہم وہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئیں۔
2
حماس پر امداد قبضے میں لینےکاالزام، اسرائیل نے غزہ میں امداد کا داخلہ روک دیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع کاٹز نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے فوج کو 2 روز میں ایسا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت حماس کو امداد پر قبضے سے روکا جاسکے۔ایک اسرائیلی اہلکار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بتایا کہ فوج کو نیا طریقہ کار وضع کرنے کےلیے امداد کی فراہمی 2 دن کے لیے معطل کی گئی ہے۔
3
حکومت کا سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ،اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام سے متعلق سکیورٹی پلان پر اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ،قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے،کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ڈی سی اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، آزادکشمیر اور جی بی کےآئی جیز پولیس، سیکرٹریز داخلہ، ڈی جیز رینجرزپنجاب، ڈی جی رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں تمام صوبوں بشمول آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائےگا۔
4
ایس سی او: بھارتی وزیر دفاع کا پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار،چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او کانفرنس کے مشترکا اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعےکا ذکر نہیں تھا جس پر وزیردفاع راج ناتھ نے دستخط سے انکار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانےکا الزام بھی لگایا گیا ہے۔