1
میر عطا الرحمن مینگل کے قتل کی ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل کے بیٹے نامزد,سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیٹے میر عطاالرحمن مینگل کے قتل کے ایف آئی آر میں مینگل قبیلے کے سربراہ اسداللہ مینگل اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے بیٹے میر گورگین مینگل کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر آڑنجی کے لیویز تھانے میں درج کی گئی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان کلاشنکوفوں کے ساتھ آئے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میر عطاالرحمان زندگی کی بازی ہار گئے اور ان کا بیٹا مطیع الرحمان زخمی ہو گیا۔میر عطاالرحمان کو چند روز قبل وڈھ کے علاقے آڑنجی میں قتل کیا گیا تھا جبکہ حملے میں ان کے بیٹے زخمی ہو گئے تھے۔
2
اسلام آباد سے دبئی جانیوالا غیرملکی طیارہ بھارتی حدود میں چلا گیاذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث طیارہ سیالکوٹ نارووال سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوا، جہاں 10 منٹ تک رہا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانیوالا غیرملکی ایئر لائن کا جہاز بھارتی فضائی حدود میں چلا گیا، جہاز موسم کی خرابی کے باعث سیالکوٹ نارووال سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوا، لاہور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پائلٹ جہاز کو بھارتی شہر امرتسر کی حدود میں لے گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ تقریباً 10 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں رہا، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی نشاندہی پر جہاز واپس پاکستانی فضائی حدود میں آیا۔
3
پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیاخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب پالیسیوں کےباعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے پہلی گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرکےعالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو تھر میں پانی کے مؤثراستعمال پرالائنس فار واٹراسٹیورڈشپ گولڈ سرٹیفکیشن سےنوازا گیا ۔ اے ڈبلیو ایس 2009 میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا۔
4
مشرق وسطیٰ کشیدگی میں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب، مشترکہ تحقیقات کے مطابق بیشتر بھارتی پروگرامرز اسٹار لنک کے ذریعے بھارت سے براہ راست رابطے میں سرگرم پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان میں 9 ملین سے زائد بھارتی مقیم ہیں۔ یو اے ای میں مقیم 40 لاکھ سے زائد بھارتیوں میں بڑی تعداد سافٹ ویئر اور آئی ٹی ماہرین ہیں۔بھارتی سافٹ ویئر انجینئرز نے خلیجی ریاستوں میں ایران مخالف سافٹ ویئر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ ایران میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کے ذریعے حساس مقامات کی تفصیلات اسرائیل منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایران میں 8 سے 10 سال کی منصوبہ بندی کے تحت تخریب کاری یونٹس نصب کیےگئے۔ خلیجی ممالک میں مقیم بھارتیوں کے اسرائیل سے گٹھ جوڑ کے باعث پاکستان سمیت خطے کی سائبر سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
5
ایران میں 8 سے 10 سال کی منصوبہ بندی کے تحت تخریب کاری یونٹس نصب کیےگئے۔ خلیجی ممالک میں مقیم بھارتیوں کے اسرائیل سے گٹھ جوڑ کے باعث پاکستان سمیت خطے کی سائبر سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ضلع ٹانک کی ڈیڑھ سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ضلع ٹانک کی ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہر بچے تک رسائی کیلئے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات جاری ہیں۔
6
محکمہ بلدیات کا کچرے کو توانائی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ،،محکمہ توانائی کی مدد سے پچاس میگاواٹ کا پلانٹ لگایا جائےگا۔ستھرا پنجاب کے اگلے مرحلے میں کچرے سے بائیوگیس بنانےکا آغاز ہوگا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ لکھو ڈیر سائٹ کی گیسوں کومفیدکاربن کریڈٹس میں تبدیل کیاجائیگا، محکمہ توانائی کی مدد سے پچاس میگاواٹ کا پلانٹ لگایا جائیگا۔کچرےکی ری سائیکلنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنایا جائےگا،لاہور میں آلائشوں سے توانائی پیدا کرنےکا پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع ہوگا