1
کراچی ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کا پہلا واقعہ غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا دوسرا واقعہ نجی ائیرلائن کی پروازکے ساتھ دوران لینڈنگ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر فوری فیومیگیشن کرانےکی ہدایت کی ہے، ساتھ ہی اضافی برڈ شوٹر بھی تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے بتانا ہے کہ نجی ائیرلائن کی لاہور سےکراچی پہنچنے والی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔
2
پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز کے دوران 4 مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ،ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس مقابلے لاہور ، قصور ، گوجرہ اور شیخوپورہ میں کیے گئے، قصور بائی پاس پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس دوران ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جب کہ ان کا ساتھی فرار ہوگیا، ہلاک دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 3 مشکوک افراد کو ناکے پر روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی ، اس دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی
3
چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی۔ترجمان چینی وزارت تجارت نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت امریکا تجارت پرعائد پابندیاں ختم کرے گا جب کہ چین برآمدی کنٹرولز کے تحت اشیاء کا جائزہ لے کر منظوری دے گا۔ دونوں ممالک نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ہے اور حالیہ لندن مذاکرات کے بعد تفصیلات کی توثیق کی گئی ہے۔ امید ہے امریکا اور چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، دونوں کے اقتصادی و تجارتی تعلقات صحت مند، مستحکم اور پائیدار انداز میں آگے بڑھیں گے۔