1
پولیو کیخلاف حکومتی ایکشن پلان حتمی مراحل میں داخل،پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کا اجلاس 24 سے 26 جون تک اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں انسداد پولیو حکمت عملی اور گزشتہ چھ ماہ کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔قومی ادارہ صحے نیشنل ای او سی کے مطابق اجلاس میں جی پی ای آئی کے پولیو ماہرین، پولیو پروگرام کی قیادت، صوبائی نمائندگان اور ڈونرز نے شرکت کی۔اس موقع پر فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، پولیو کے خلاف ہماری جدوجہد حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ مسلسل محنت کے سبب گزشتہ 30 برسوں میں پولیو کیسز میں 99.6 فیصد کمی آئی۔ قومی اور صوبائی ٹیموں کی محنت سے مہمات کا معیار بہتر ہوا ہے۔ قومی ایمرجنسی ایکشن پلان کا حتمی روڈ میپ صوبائی ٹیموں کی مشاورت سے تیار کیا جا رہا ہے جبکہ آئندہ 6 ماہ میں پولیو وائرس کے ہاٹ زونز پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔
2
سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت پانے والے ملزمان کی سزا کالعدم قرار دے دی.ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلوں کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمان محبوب اور عباس بنگش کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔عدالت نے ملزمان کو سنائی گئی پھانسی کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو رہا کردیا جائے۔
3
بنگلہ دیش کی اکثریت پاکستان کو بھارت سے بہتر دوست سمجھتی ہے، سروے میں انکشاف،سروے کے مطابق46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو قریبی دوست قرار دیا، صرف 11 فیصد شہریوں نے بھارت کو دوست کہا جبکہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن تصور کیا۔یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً جب حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران 54 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ صرف 9 فیصد افراد نے بھارت کا ساتھ دیا۔مزید یہ کہ 46 فیصد افراد نے پاکستان کو حالیہ کشیدگی میں فاتح قرار دیا صرف 6 فیصد نے بھارت کو برتری دی۔