1
طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان 100 ویں نمبر پر آ گیا جس میں پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ گرین پاسپورٹ 13 درجے بہتری کے بعد 100 ویں نمبر پر آ گیاہے جبکہ 2021 میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں 113ویں نمبر پر تھا ۔ ویب سائٹ نے دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا قرار دیاہے جس پر 193 ممالک میں ویزا فری اینٹری کی سہولت دستیاب ہے جبکہ اس فہرس میں دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا ہیں تیسرا نمبر ڈنمارک ، فن لینڈ، فرانس ، جرمنی ، آئرلینڈ، اٹلی سپین کے پاس ہے ۔اس فہرست میں امریکہ کا پاسپورٹ چھٹے نمبر پر ہے جس کے شہریوں کو 186 ممالک میں ویزا فری یا پھر ویز آن آرائیول کی سہولت دستیاب ہے ۔ بھارت کا پاسپورٹ اس فہرست میں 82 ویں نمبر پر ہے ۔
2
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام 80 لوگ پہلے مجلس وحدت المسلمین میں جا رہے تھے، اگر یہ اس جماعت میں جاتے تو مخصوص نشستیں لے سکتے تھے، مجلس وحدت المسلمین ایک نشست جیتی ہوئی تھی۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے کہ کہا کہ کاش یہ آپ سے مشورہ کرتے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر ایم ڈبلیو ایم میں جاتے تو عوامی منشا کا مسئلہ نہ بنتا نہ یہ کیس آتا۔پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب روسٹرم پر آئیں ۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کوئی بات کہنی ہے تو کہہ لیں، آپ نے سنی اتحاد میں شمولیت کیوں کی؟ پی ٹی آئی میں کیوں نہیں گئے؟ کنول شوزب نے کہا کہ ہمارا 24 دسمبر کو انتخابی نشان چھین لیا گیا۔
3
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات کا اعادہ،اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے دورے کے دوران آئی پی پی کی سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایران اسرائیل تنازع پر ایران کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کی حمایت کے اعتراف کی تعریف کی اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ان کی دور اندیش سفارتکاری کی تعریف کی، جس سے علاقائی کشیدگی کو روکنے میں مدد ملی۔آئی پی پی رہنماء کی ایرانی سفیر سے ملاقات میں سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی اور اسلامی اقوام کے درمیان اتحاد کیلئے جاری حمایت پر زور دیا گیا۔
4
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا، پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا، بھارتی مؤقف کی کسی نے حمایت نہیں کی۔ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ نہیں آسکا، میری تقریر کے بعد بھارتی وفد نے بھی بات کرنے کیلئے وقت مانگا، بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد کردی گئی، آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا ہے، پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا۔ بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی ضد کی، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا، بھارت کیلئے یہ خود ہزیمت ہے، ان کے مؤقف کی کسی نے حمایت نہیں کی۔پاک ایران معاملے پر ابھی رائے نہیں دے سکتا، یہ معاملہ ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا ہے، جب ایران معاملے کی اصل صورتحال سامنے ہوگی تو بات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
لاہور میں محرم الحرام کا سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا،بارہ سو سےزائد کیمروں سے جلوس، مجالس اور امام بارگاہوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔پولیس کےمطابق تمام حساس مقامات اورجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی پورٹ ایبل کیمرے نصب کیے گئے،عشرہ محرم کے دوران اڑتیس سو اٹھاسٹھ سے زائد مجالس اورچار سو اٹھاون عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔