1
امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا امکان 59 فیصد سےکم ہوکر 47 فیصد رہ گیا ہے۔عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سےکریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سے پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔ معاشی استحکام اور اصلاحات کے باعث بھی ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔
2
لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کرنےکا اعلان، اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو افسر لاہور نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بند کی جا رہی ہے، تمام سرکاری اسپتال 30 جون تک اپنے بقایاجات کی تفصیلات جمع کروا دیں ، 30 جون کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس بقایاجات ادا نہیں کرے گا۔مراسلے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہے گا۔
3
دریائے سوات پر تجاوزات کے فوری خاتمے اور ہوٹلز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پر سوات میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، ترجمان وزیراعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جائے حادثے پرپولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کی گئی اور ساتھ ہی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیلابی صورتحال میں لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کوبلا تفریق ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ دریا کنارے قانونی وغیر قانونی مٹی نکالنےکی سرگرمیاں فوری بند کرنے اور بغیر اجازت تعمیر شدہ ہوٹلز کو فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔