1
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 یا 6 جولائی سے سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارشیں متوقع ہیں۔ کراچی والے تیاری کرلیں مون سون کا ایک اور اسپیل آنے والا ہے، 5 یا 6 جولائی کو سندھ میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی انٹری متوقع ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم کی میڈیا سے گفتگو
2
ٹرمپ نے ایران کو کسی بھی پیشکش کی تردید کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا، اوباما نے ایٹمی معاہدے کے نام پر اربوں ڈالر ایران کو دیئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کسی بھی بھی پیش کش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا۔انہوں نے سابق امریکی صدر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ براک اوباما نے ایٹمی معاہدے کے نام پر اربوں ڈالر ایران کو دیے۔ہم نے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، اس کے بعد میں تو ایران سے بات چیت تک نہیں کر رہا۔
3
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ، آئین و جمہوری اقدار کی نگہبان ہے ، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں بھی پارلیمان کا کلیدی کردار ہے۔پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کی ضامن ہے۔ مؤثر قانون سازی اور نگرانی کے ذریعے عوامی خدمات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اچھے طرز حکمرانی اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے میں بھی معاون ہے۔قانون ساز اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا دفاع کریں۔ آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت پروان چڑھے ۔ پارلیمان پاکستانی عوام کی فلاح ، حقوق کے تحفظ اور احتساب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لئے قانون سازی اور نگرانی کا عمل جاری رکھے گی۔
4
مریم نوازکی ہدایات پر پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی۔فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کےاعداد وشمارجاری کیےگئے،پنجاب کےدریاؤں،بیراجزاورڈیمزمیں پانی کی سطح سے متعلق اعداد و شمارشامل ہیں،مون سون بارشوں سےہونےوالےنقصانات بارے اعداد وشمار بھی فیکٹ شیٹ میں شامل ہیں۔گزشتہ24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک،گوجرانوالہ میں بارش کاریکارڈ جاری کیاگیا،گجرات، سیالکوٹ،حافظ آباد، چکوال اورڈیرہ غازی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی،رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18شہری جاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ حکومتی ہدایات کےمطابق سوگوارخاندانوں کی مالی معاونت کی جائیگی۔مون سون بارشوں کا پہلا سپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا،
5
امریکی ریاست ایڈاہو میں فائرنگ، 2 فائر فائٹرز ہلاک ایک زخمی،کاؤنٹی شیرف نےپریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ حملہ آورکی لاش جنگل سے مل گئی ہے،اسلحہ بھی پاس ہی موجود تھا،شہریوں کو اب کوئی خطرہ نہیں،شہریوں کا گھروں میں رہنے کا حکم واپس لیا گیا،ممکنہ طور پر جنگل میں آگ بھی حملہ آور نے ہی بھڑکائی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
6
نوشکی کے علاقے کیشنگی میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد غفلت اور نااہلی پر رسالدار سمیت 5 لیویز اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس، عبدالغفار مگسی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ ڈی جی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشکی نے 5 اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔برطرف لیوی اہلکاروں میں رسالدار محمد خان، سپاہی شوکت علی ولد محمد اعظم، سراج احمد ولد نور احمد، محمد طیب ولد عبد الحمید، اور محمد نعیم ولد عبد الرحمن شامل ہیں۔اعلامیہ کے مطابق تادیبی کارروائی بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت عمل میں لائی گئی ۔ برطرف کیے گئے اہلکاروں پر حملے کے وقت غیر ذمہ داری، بزدلی اور سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا ، جو کہ سیکیورٹی کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
7
شمالی وزیرستان کرفیو کی باعث آج بنوں بورڈ کے نویں کلاس کا پرچہ منسوخ،ذرائع کے مطانق آج بنوں بورڈ کے نویں کلاس کا حساب کا پرچہ ہونا تھا،جس کو کرفیو کے باعث منسوخ کردیا گیاہے۔بورڈ کی جانب سے پرچہ منسوخ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرچے کیلئے دوسری تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
8
کوئٹہ: ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت پر مکمل پابندی عائد،حکام کے مطابق سیکیورٹی اور معاشی خطرات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔بلوچستان حکومت نے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کمر کس لی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ایران سے بلوچستان کے راستے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان کا تخمینہ تقریباً 227 ارب روپے لگایا گیا۔ سیکیورٹی اداروں کی اس مشترکہ رپورٹ کے بعد حکومت نے ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے اور ایران سے ملحقہ 900 کلومیٹر طویل سرحد پر نگرانی سخت کر دی ۔