ایکسپریس نیوز ہیڈلائنز 12بجے
1
پنجاب؛ اپوزیشن کو 13 اسٹینڈنگ کمیٹیز کی چیئرمین شب سے ہٹانے کی تیاریاں،حکومتی اراکین کے اپوزیشن چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگا۔پہلے مرحلے میں تین چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ اپوزیشن چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لیے حکومتی اراکین میں رابطے جاری ہے۔اپوزیشن کے پاس اوقاف، توانائی اور پرائس کنٹرول سمیت کل 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ہے۔
2
اظہر محمود کو پی سی بی میں نیا عہدہ مل گیااظہر محمود کی پہلی اسائمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام کریں گے۔ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ اظہر محمود کی زیر نگرانی پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔اکتوبر نومبر میں جنوبی افریقی کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ دو میچز پاکستان میں طے ہیں، جن کے لیے اطہر محمود ٹیم تیار کریں گے۔
3
اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کے کرپشن ٹرائل کو مؤخر کر دیایروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ نے نیتن یاہو کو سفارتی اور قومی سلامتی کے امور کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔یہ فیصلہ اس وقت آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد اسرائیلی عدالت کا فیصلہ سامنے آیا، جس میں کہا گیا کہ امریکی امداد کا فیصلہ بھی اس کیس کے نتیجے پر منحصر ہو سکتا ہے۔