1
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے شاندار ترین 2 فیصلوں میں سے ایک تھا۔ ویسے تو بہت سے فیصلے ہیں کہ ضیا الحق، یحییٰ خان اور مشرف کے جانے کے بعد جبر کے خلاف فیصلہ دیا، لیکن سپریم کورٹ کے 2ہی فیصلے ہیں جن میں جبر کے نظام کے دوران اس کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو
2
وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز (3 جولائی کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
3
ایچ ای سی سے برطرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے پر بحال،ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں سول جج سلمان بدر نے برطرفی نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔حکم نامے میں کہا ہے کہ آئندہ تاریخ 16 جولائی تک ضیاء القیوم کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جاتا ہے، عدالت کو بتایا گیا من پسند افراد کو نوازنے کے لیے بدنیتی پر ایچ سی سی نے غیر قانونی آرڈر جاری کیا، وکیل نے بتایا برطرفی ہائیکورٹ کے مشرف زیدی کیس میں طے کردہ اصول کے بھی خلاف ہے۔عدالت نے 16 جولائی کے لیے ایچ ای سی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ضیا القیوم کو 21 مئی کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
4
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت،رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرّحمٰان قمر کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس درخواست پر سماعت کی۔ خلیل الرّحمٰان قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ دلائل کے لیے مزید مہلت دی جائے۔
5
لاہور: پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور،رپورٹ کے مطابق عدالت نے صنم جاوید کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے
6
نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس کی سماعت ملتوی،سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ مرکزی ملزم عاطف کے سینئر وکیل مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔